یمنیوں کے سامنے امریکہ بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور 

یمنیوں کے سامنے امریکہ بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور 

?️

سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو سخت اسٹریٹجک شکست دی ہے، امریکہ کی فضائی برتری یمنی دفاعی صلاحیتوں کے سامنے بے بس ہو گئی ہے۔

یمن میں امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کا بار بار گرایا جانا نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنا ہے بلکہ امریکی فضائیہ کو اسٹریٹجک سطح پر شکست بھی ہوئی ہے اور واشنگٹن ایک سنگین بند گلی میں پھنس چکا ہے۔
لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی رپورٹ میں یمن کے مسلح افواج کی امریکی قابضین کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ واشنگٹن اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک انصاراللہ یمن نے امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کو 21 مرتبہ مار گرایا ہے، جو امریکہ کی فضائی برتری کے لیے ایک سنگین خطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی دفاعی اور میڈیا حلقوں میں اس صورتحال پر گہری بحث جاری ہے، لیکن ابھی تک یمن کے دلدل سے نکلنے کا کوئی مؤثر حل سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی دشمنوں پر خوف مسلط کر کے انہیں پیچھے ہٹانے کی تھی، مگر یمن میں یہ حکمت عملی ناکام رہی۔ امریکہ نے یمن پر وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے اور دھمکیوں کا سہارا لیا، لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاراللہ یمن اور اس کے مسلح افواج نے امریکی حملوں کو اپنے کمانڈ اور حکمت عملی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع بنایا، مقامی دفاعی نظاموں کو تیار کیا، اور موجودہ خامیوں کو فوری طور پر درست کیا۔ ان نئے تیار کردہ سسٹمز نے پہلی بار میدان جنگ میں کارکردگی دکھائی اور امریکی تکنیکی برتری کو چیلنج کیا۔
امریکی ذرائع کے مطابق، یمنی دفاعی نظام نے امریکہ کی تکنیکی برتری کے خلاف مضبوط مزاحمت کی ہے۔ امریکی مرکزی کمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن پر 750 حملے کیے، جبکہ یمنی ذرائع یہ تعداد 900 بتاتے ہیں۔
 باوجود اس کے، یمنی افواج نے امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کو بڑی تعداد میں مار گرا کر اپنی فضائی حدود کے دفاع میں زبردست پیشرفت کی ہے۔
انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ یمنی افواج نے امریکی فضائیہ کا ایک حصہ مفلوج کر دیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب یمنی دفاعی نظاموں نے 11 امریکی فضائی حملوں کو ناکام بنایا، جس میں امریکی اسٹیلتھ (ریڈار سے بچنے والے) طیارے بھی شامل تھے۔
امریکی نیوز چینل NBC نے انصاراللہ کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یمن کا فضائی کنٹرول اب بھی انصاراللہ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب یمنی افواج نے ایک ہی ہفتے میں تین ایم کیو-9 ڈرونز مار گرائے۔
یمنی دفاعی کارروائیوں نے امریکی حملوں کے تسلسل اور ان کی کامیابی کے امکانات پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔
سی این این (CNN) کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی افواج کی جانب سے سات ایم کیو-9 ڈرونز کو مار گرانا، یمن میں آپریشن کے دوسرے مرحلے میں منتقلی میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔ امریکہ نے منصوبہ بنایا تھا کہ 30 دن میں یمنی فضائیہ کو کمزور کر کے انصاراللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کو نشانہ بنایا جائے گا، مگر ڈرونز کی تباہی نے یہ حکمت عملی ناکام بنا دی۔
امریکی کمانڈرز کے مطابق ایم کیو-9 ڈرونز ان مشنز کے لیے سب سے موزوں تھے، مگر مسلسل ان کی تباہی نے واشنگٹن کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
امریکی حکام تسلیم کرتے ہیں کہ یمنی افواج نے امریکی ڈرونز پر حملوں کا اختیار سنبھال لیا ہے، اور یہ عمل امریکی آپریشنز کی کامیابی کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔
ایم کیو-9 ڈرونز کی ذمہ داری محض جاسوسی یا حملوں کی معاونت تک محدود نہیں، بلکہ یہ امریکہ کے اہم ترین جنگی ڈرونز بھی ہیں۔
 یہ طیارے 15 کلومیٹر سے زیادہ کی بلندی پر طویل دورانیے تک پرواز کر سکتے ہیں، اور جدید ترین سینسرز، کمیونیکیشن سسٹمز اور ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے پاس ایم کیو-9 ڈرونز کے 280 یونٹس موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک کی قیمت کانگریس کے مطابق 30 ملین ڈالر ہے۔
 اس لحاظ سے، پینٹاگون اور کانگریس نے صرف 6 ہفتوں میں سات ڈرونز کے گرائے جانے کے مالی نقصان کا تخمینہ 200 ملین ڈالر لگایا ہے۔
 اس کے علاوہ، ان ڈرونز پر اعتماد بھی کم ہوتا جا رہا ہے، اور امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ان کا مزید استعمال مزید نقصانات کا سبب بنے گا۔

مشہور خبریں۔

مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے

سعودی عرب کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر حماس کا ردعمل

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم

روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:   یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی

الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کے گاڈ فادرز کی وحشیانہ استعماریت کا مظاہرہ

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: قابضین کے ساتھ فلسطینیوں کی جنگ 7 اکتوبر کو شروع نہیں

اسرائیل نے غزہ میں تزویراتی غلطی کی ہے: امریکہ

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:ایک امریکی دستاویز نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور اس کے

جرائم کرنا اور انکار کردینا؛صیہونیوں کا وطیرہ

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک بار پھر فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ

عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ

پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوٕں گے

?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے