?️
سچ خبریں:تجزیہ کاروں اور باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے اقوام متحدہ کے وعدوں پر پوری طرح عمل نہ کرنے اور اعلان کردہ مسائل کے حل میں تاخیر نے صنعا کو اس نتیجے پر پہنچایا ہے کہ دوسرا فریق جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
اہم فوجی اور انسانی پیش رفت کے بغیر یمنی جنگ بندی کے کل 60 دنوں میں سے 20 دن گذر جانے بعد اور ساتھ ہی ساتھ صنعا کا سعودی-اقوام متحدہ کے اتحاد کے اپنے وعدوں پر وفادار رہنے کا امکان نہ ہونے کے باعث جنگ بندی کے باقی رہنے کی کوئی خاص امید نہیں بچی ہے۔
اس سلسلہ میں المیادین چینل نے حال ہی میں یمنی تجزیہ کار علی ظفر کے ایک کالم کو شائع کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ رمضان کے پہلے دنوں میں اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی اور فوجی جنگ بندی کا اعلان کیا جس کا صنعا اور پوری دنیا نے خیر مقدم کیا نیز اگرچہ ایک پیچیدہ انداز میں سعودی عرب نے بھی اس کا خیر مقدم کیا، تاہم یہ شروع سے ہی واضح تھا کہ جارحانہ اتحاد اعتماد پیدا کرنے اور بعد میں ہونے والی صورتحال کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے قدم کے طور پر جنگ بندی کو بچانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی، دو مہینوں میں تیل کے 18 جہازوں کی محفوظ اور ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانا ، تجارتی پروازوں کے ذریعے کے ذریعہ صنعا تک 16 طیاروں آنے اور واپس جانے کی اجازت دینا یا دوسرے لفظوں میں اوسطاً ہر ہفتے میں دو تجارتی پروازیں شامل تھیں جو سب کچھ کاغذوں ہی میں رہ گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر روس کا قبضہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے رہنما نے اعلان کیا
جون
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا
فروری
ہیلی کا میرے سے کیا مقابلہ: ٹرمپ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے نیوز سوشل نیٹ ورک
مئی
غزہ شہر پر قبضہ چھ ماہ تک جاری رہے گا: تل آویو
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ
ستمبر
وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
?️ 24 ستمبر 2022اقوام متحدہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا
ستمبر
میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی
فروری
قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کثرت رائے
مئی