سونے کا غلام

روسی

🗓️

سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف ویگنر گروپ کے کمانڈر کی بغاوت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس بغاوت کی منصوبہ بندی میں امریکہ اور نیٹو کے رکن ممالک کا ہاتھ دکھائی دے رہا ہے۔

عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم اخبار میں عظیم خیانت کے عنوان سے اپنے اداریے میں روس کی صورت حال کے بارے میں لکھا کہ ویگنر ملیشیا کے کمانڈر یوگینی پرگوزین کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حکومت کے خلاف بغاوت اس عظیم فتح کو ناکام بنانے کے مقصد سے تیار کی گئی تھی جو روسی فوج یوکرین کے جوابی حملوں کے خلاف حاصل کرنے میں کامیاب رہی اس لیے کہ ان جوابی حملوں میں نیٹو اور اس کے رکن ممالک پرعزم تھے تاہم یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اعتراف کیا کہ ان حملوں کی پیش رفت بہت سست تھی کیونکہ امریکہ اور نیٹو ممالک ان کے ملک کو ہتھیار اور جدید فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرتے۔

یہ بھی:روس میں بغاوت یا مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ؛حقیقت کیا ہے؟

اپنے قریبی اتحادیوں میں سے ایک کی فوجی بغاوت سے حیران پیوٹن نے پانچ منٹ کی تقریر میں اعلان کیا کہ غداری "پیٹھ میں چھرا گھونپنا” ہے اور انہیں خانہ جنگی سے ہوشیار رہنا چاہیے، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس غداری کو روکیں گے اور اس کے مجرموں کو سزا دیں گے۔

عطوان نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس سروس نے اس بغاوت کی منصوبہ بندی اور اس کے لیڈروں کے ارادوں کو پہلے سے کیسے محسوس نہیں کیا؟ ویگنر کا گروہ پیسے اور سونے کا غلام ہے، اور جو بھی انہیں زیادہ پیسہ اور سونا دیتا ہے، وہ اسی کے ہو جاتے ہیں، اس شدید اسٹریٹجک غلطی کی تحقیقات کی جانی چاہیے اور اس کے ایجنٹوں کو، اگرچہ وہ پیوٹن کے قریبی ہی کیوں نہ ہوں، سزا دی جانی چاہیے جبکہ اگلا مسئلہ، جو دیگر مسائل سے کم اہم نہیں، ویگنر کی ملیشیا کی فوری پیش قدمی اور یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر روستوف کا کنٹرول حاصل کرنا ہے، وہ شہر جہاں مرکزی کمانڈ، خاص طور پر روسی فوج کے مشترکہ عملے کے سربراہ کا ہیڈکوارٹر واقع ہے، بغیر کسی مزاحمت کے ویگنر کی ملیشیا کو دے دیا گیا، اس کے بعد ویگنر کی ملیشیا روسی افواج کے فضائی حملوں کی زد میں آئے بغیر ماسکو کی طرف بڑھنے لگی، اس عظیم عسکری معلوماتی بغاوت میں امریکہ اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کی شمولیت قابل قیاس تھی اور شاید یہ بغاوت بند کمروں میں طے شدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی۔

مزید:روسی باغی کون ہیں؟

عطوان کا کہنا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوج کے حملے کے پہلے ہی دن سے امریکی اور یورپی میڈیا نے روسی صدر کے خلاف بڑی فوجی بغاوت کے امکان کے بارے میں سختی سے بات کی، ملک کی فوج میں پھوٹ پڑنے اور یوکرین کے خلاف جنگ کے بارے میں اس ملک کے سینئر افسران کی مخالفت کی باتیں کیں جس نے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعید نہیں کہ یہ میڈیا پروپگنڈے دراصل ویگنر گروپ اور اس کے کمانڈر کو خفیہ طور پر اپنے ساتھ ملانے کے لیے کیے گئے ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ پریگوزن نے روسی جنگی رازوں اور روسی ہیلی کاپٹر کو گرانے کا انکشاف کیا اور وزیر دفاع اور آرمی چیف اور روسی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کو ہٹانے پر مبنی عجیب و غریب مطالبات کیے یہ سب روس جیسے بڑے ملک سے بغاوت اور اسے بلیک میل کرنے کو ظاہر کرتا ہے، وہ شخص جو اپنے ملک اور اس کی علاقائی سالمیت کو نشانہ بنانے والی فیصلہ کن جنگ کے عروج پر، اپنے ملک کے صدر کے خلاف ایسی توہین آمیز شرائط عائد کرتا ہے اور جنگ کے بیچ میں بحران پیدا کرتا ہے اور خانہ جنگی کے لیے بغاوت کے بیج بوتا ہے، کیا وہ غدار نہیں ہے؟

قابل ذکر ہے کہ پریگوزن روس میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی خواہش کر سکتا ہے لیکن معلوم ہوا کہ اس کی بغاوت اتنی جلدی ختم ہوگئی جتنا وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا تاہم ہمیں اس حقیقت کی طرف توجہ دینی ہو گی کہ روسی فوج دنیا کی دوسری طاقتور ترین فوج ہے جس کے پاس چار لاکھ فوجی اور ہزاروں ٹینک اور جدید آلات کے ساتھ ساتھ چھ ہزار پچاس ایٹمی وار ہیڈز ہیں جبکہ ویگنر ملیشیا کی تعداد صرف25 ہزار ہے، اس کے علاوہ ولادیمیر پیوٹن کو آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ ، چیچنیا، بیلاروس اور ترکی جیسے ممالک کے تمام فوجی کمانڈروں اور رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے،رجب طیب اردگان نے عوامی طور پر پیوٹن کی حمایت کا اعلان کیا ہے کیونکہ پیوٹن نے 2016 میں اردگان کے خلاف فوجی بغاوت کے دوران ان کی حمایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے خلاف فلسطین کا نیا انتفاضہ تیار

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:  فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک

پاکستان کا افغانستان سے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد

پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور 

بحیرہ احمر میں یمنیوں کےپیچیدہ حملے

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یمنیوں نے بحیرہ

وزیر اعظم کا افغانستان کے  مسئلہ کو مل کر حل کرنےکا مطالبہ

🗓️ 17 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں

بائیڈن کی حماقت یوکرین میں جنگ کا سبب بنی: ٹرمپ

🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک

جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں

شہدا کے خون کا بدلہ عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنا ہے:فتح پارلیمانی اتحاد

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے