?️
سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کو عراقی سیکورٹی فورسز کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا اور اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ پر زور دیا
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ عبداللہ قرداش کی ہلاکت کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ اس کی ہلاکت کی کارروائی تمام عراقی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیاکہ داعش دہشت گرد گروہ کے سربراہ کا قتل عراق کے اندر خصوصی آپریشن میں داعش دہشت گرد گروہ کے درجنوں لیڈروں اور عناصر کو ہلاک کرنے اور ان کے سینکڑوں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام عراقی سکیورٹی فورسز کی عظیم کوششوں کا تسلسل ہےجنہوں نے معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے بالآخر اس تنظیم کے سربراہ کا ٹھکانا تباہ کر دیا ۔
دوسری جانب عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر الشمری نے عراقیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز نے آپ سے عہد کیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور ان کی باقیات کا خاتمہ کریں گےنیز داعش گروپ کو ختم کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم اور تمام سکیورٹی گروپوں اور انٹیلی جنس کی کوششوں شرکت سے سکیورٹی فورسز گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خصوصی اور مسلسل کاروائیوں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
الشمری نے زور دے کر کہا کہ عبداللہ قرداش کا قتل اس منحرف گروہ سےسکیورٹی فورسز کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
میکسیکو کے صدر: ہم اپنی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کریں گے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کے اس
مئی
قومی سلامتی کمیٹی کا کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی
اکتوبر
انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں
?️ 26 مارچ 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر
مارچ
پیوٹن نے ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن
ستمبر
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل
سعودی عرب کو روسی ہتھیار یمنیوں کو دیے جانے کا خوف
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن
دسمبر
شامی عازمین حج کے لیے طویل عرصے بعد خوشی کی خبر
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: دونوں ممالک کے حکام کے معاہدوں کی وجہ سے 12
فروری
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر