?️
سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے امریکی-فرانسیسی-سعودی مثلث کے لبنانی حکومت کی تشکیل لائن میں دوبارہ داخل ہونے اور اس معاملے میں رکاوٹ ڈالنے کی اطلاع دی ہے۔
البنا ءاخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حزب اللہ کے ساتھ اپنی دشمنی کو لبنانی حکومت کی تشکیل کے معاملے سے لے کر معاشی بحران اور ایران سے لبنان میں ایندھن کی درآمد کے معاملے تک منتقل کر دیا ہے اور مصر سے گیس کی منتقلی نیز لبنان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض لینے پر مجبور کرنےجیسے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایرانی ایندھن کو لبنان میں داخل ہونے سے روک کر حزب اللہ کی فتح نہ ہونے دے،اس لیے لبنانی حکومت کا معاملہ اس وقت امریکیوں کے لیے ترجیح نہیں ہے اور سعودی عرب بھی اس معاملے میں خاموش ہےجس سے معلوم ہوتا ہےکہ انھوں نےاس فائل تک براہ راست رسائی سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
اسی مناسبت سے لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری جنہوں نے لبنان میں حکومت کے قیام سے کچھ دیر قبل استعفیٰ دے دیا ، نے لبنان کے موجودہ وزیر اعظم نجیب میقاتی کی کابینہ کی تشکیل کو روکنے کے لیے براہ راست کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہےکیونکہ نجیب نے امریکہ میں لبنان کے سابق سفیر عبداللہ بوجیب کو اگلی انتظامیہ میں بطور وزیر خارجہ نامزد کیا ہے جس پر حریری نے مبینہ طور پر اعتراض کیا ہے، موصولہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ سعد حریری کا احتجاج سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ اور فرانس کے موقف سےبھی میل کھاتا ہےچونکہ سعودیہ عبداللہ بوجیب کو لبنانی حکومت کے میں ریاض کے موقف پر عمل کرنے کے قابل نہیں سمجھتا ہےجبکہ واشنگٹن اور پیرس بھی لبنانی حکومت کے معاملے میں سعودی عرب کو قائل کرنا چاہتے ہیں ، اسی وجہ سے وہ اچانک میدان میں داخل ہوکر لبنان کے صدر مشیل عون اور نجیب میقاتی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
درایں اثناباخبر لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں اب تک نہ تو حکومت بنی ہے اور نہ ہی استعفیٰ دیا گیا ہے تاہم کوششیں اور مشاورت جاری ہے،واضح رہے کہ مشیل عون اور نجیب میقاتی کے درمیان اگلی ملاقات کی تاریخ جمعرات کو ہو سکتی ہےلیکن میقاتی کا استعفیٰ کوئی آپشن نہیں ہے یہاں تک کہ اگر کابینہ بنانے کا ان کا مینڈیٹ ایک ماہ تک جاری رہتا ہے کیونکہ اس طرح کا فیصلہ ایک بڑی شکست ہے اور میقاتی کے استعفیٰ کے بعد اس کا کوئی متبادل نہیں ہے جبکہ لبنان پارلیمانی اور صدارتی انتخابات تک اس عظیم سیاسی خلا کو برداشت نہیں کر سکے گا۔
مشہور خبریں۔
رات کی تاریکی میں ہونے والی ترمیم غیرقانونی اور عدلیہ پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
?️ 22 اکتوبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے
اکتوبر
ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی
مارچ
یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا
ستمبر
9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
اپوزیشن عدم اعتماد کا اپنا شوق پورا کرلے ہمارے نمبر پورے ہیں،ہمارے اتحادی اور ارکان وفادا ہیں:عمران خان
?️ 6 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن
مارچ
کیا تبدیلی آئی ہے؟؛شام میں امریکی اہداف کے بارے میں شامی اخبار کا تجزیہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی اخبار الوطن نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں امریکی
دسمبر
کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان
دسمبر
پاکستان کا جرمن میں مزیر قونصل خانے کھولنے کا اعلان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی
اپریل