?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں کردار سے ہوتا ہے، ہولی وڈ میں آج بھی ڈینزل واشنگٹن اور میرل اسٹریپ ہیرو و ہیروئن آتے ہیں۔
اداکار نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی جانے والی سترہویں اردو کانفرنس کے ایک سیشن میں خطاب کرتے ہوئے اداکاروں کی عمر کے فرق پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیرو اور ہیروئن سے متعلق الگ تصورات پائے جاتے ہیں، باقی ممالک اور خصوصی طور پر مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔
ان کے مطابق درحقیقت ہیرو اور ہیروئن کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن ہمارے ہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہیرو وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ کم عمر ہیروئن آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہولی وڈ میں آج بھی 65 سال یا اس سے زائد عمر ہونے کے باوجود ڈینزل واشنگٹن یا کیبن کاسنر بطور ہیرو آتے ہیں، کیوں کہ ہیرو کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ کردار سے ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہولی وڈ میں میرل اسٹریپ بھی ہیروئن کے طور پر آتی ہیں یا پھر وہ مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ ہدایت کار یا پروڈیوسر کرتے ہیں جو پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ کون سا اداکار یا اداکارہ ایسی ہے جو کہ ان کی توقعات پر پورا اترے گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ جب انہوں نے کیریئر شروع کیا تب ان کے ساتھ ثانیہ سعید، سعدیہ امام اور نادیہ جمیل مرکزی کرداروں میں آتی تھیں اور آج بھی وہ مرکزی کرداروں میں آ رہی ہیں۔
اسی بات پر میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح وہ ہیرو کے طور پر آتے ہیں، کیا اسی طرح ثانیہ سعید یا نادیہ جمیل ہیروئن کے طور پر آ سکتی ہیں؟ اس پر اداکار نے کہا کہ وہ آج بھی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اسی معاملے پر میزبان نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ پھر وہ اپنی مقبول فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی نئی فلم بنائیں، جس میں وہ ثانیہ سعید کو کاسٹ کریں۔
اس پر ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا آئیڈیا ہے، ان کے علاوہ نادیہ جمیل کو بھی فلم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام
اپریل
صیہونی صدر کے دورۂ افریقہ کے اغراض و مقاصد
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:حماس نے اسحاق ہرتزوگ کے زامبیا اور کنگو کے دورے کو
نومبر
عمان کے سلطان کا دورہ ایران کامیاب رہا :عمان ڈیلی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے سلطان طارق بن ہیثم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے
مئی
فواد چوہدری کا اپوزیشن رہنماؤں کو اہم مشورہ
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
فروری
ابھی واضح نہیں آزادکشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا۔ نیئر حسین بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین
اکتوبر
اگر ماڈلین کشتی ایران جاتی تو مغرب کا ردعمل کیا ہوتا:برطانوی اینکر کا طنز
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:معروف برطانوی اینکر اور صحافی مہدی حسن نے مغربی حکومتوں
جون
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 29 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے
جنوری