?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف ہے کہ ہر وقت پیچھا کرتے رہنے پر ہی انہوں نے تنگ آکر اپنے شوہر قیصر نظامانی کو کہا تھا کہ اگر وہ انہیں اتنی ہی پسند ہیں تو ان کا رشتہ مانگنے آئیں۔
فضیلہ قاضی نےحال ہی میں ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کا قصہ بھی بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شوہر قیصر نطامانی سے قبل ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور ان دونوں کی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔
ان کے مطابق قیصر نظامانی نے سندھی جب کہ انہوں نے اردو ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا، ان کی والدہ کو قیصر نظامانی بہت پسند تھے اور وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے وقت انہوں نے قیصر نظامانی کو بتایا کہ ان کی والدہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں، وہ ان کے ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔
فضیلہ قاضی کے مطابق قیصر نظامانی آئے روز کبھی ان کے بھائیوں سے ملنے کے بہانے یا کسی اور بہانے سے انہیں دیکھنے گھر آجایا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں تک قیصر نظامانی ہر اس شوٹنگ سیٹ پر بھی پہنچ جاتے تھے، جہاں ان کی شوٹنگ ہو رہی ہوتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار قیصر نظامانی انہیں کسی ڈرامے کی ریہرسل کے بعد گھر چھوڑنے آئے تو انہوں نے دوستوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ فضیلہ قاضی کو گھر چھوڑنے گئے تھے۔
اداکارہ کے مطابق قیصر نظامانی کے ہر شوٹنگ سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے آنے سے تنگ آکر انہوں نے انہیں رشتہ بھیجنے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہونے والے شوہر کو بتایا کہ انہیں یہ سب کچھ اچھا نہیں لگتا، اگر انہیں وہ اتنی ہی پسند ہیں تو ان کے گھر رشتہ بھیجیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بات پر قیصر نظامانی راضی ہوگئے اور انہیں امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کریں گے۔
فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ قیصر نظامانی تو فوری طور پر شادی کے لیے رضامند ہوگئے لیکن ان کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں ہوئے اور ان کی شادی ہونے کافی وقت لگا۔
ان سے قبل قیصر نظامانی بھی بتا چکے ہیں کہ ان کے اور فضیلہ قاضی کے خاندان والے ایک دوسرے کے سیاسی دشمن تھے، اس لیے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی تھی لیکن چند سال کی کوششوں کے بعد ان کی شادی ہوگئی۔
دونوں اداکاروں کا شمار شوبز کی مقبول اور خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کے بچے بھی ہیں اور ان کے بڑے بیٹے نے بھی شادی کرلی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کسی کی بھی ہو، معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، وزیر خزانہ
?️ 7 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں۔ فیلڈ مارشل
?️ 30 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا
اکتوبر
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے خلاف
دسمبر
بجلی کمپنیوں کو سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ٹیکس محتسب نے سولرنیٹ میٹرنگ کے بجلی
فروری
کیا بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل کی زبانی
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران
جولائی
فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے
مئی
صیہونی اخبار نے لیا نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں
اپریل