گلوکارہ ایوا بی نے حجاب پہننے کی وجہ بتا دی

گلوکارہ ایوا بی نے حجاب پہننے کی وجہ بتا دی

?️

کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 نئے گانے’کنا یاری‘میں متعارف کروائے گئے کئی نئے چہروں میں ملک کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی بھی شامل ہیں۔گلوکارہ ایوابی نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شناخت کو حجاب کے نیچے پوشیدہ رکھتی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سین 14 کی دوسری قسط میں ایک بلوچی پاپ سانگ’کنا یاری‘ ریلیز کیا گیا ہے۔اس گانے کے مرکزی گلوکار کیفی خلیل ہیں جبکہ عبدالوہاب بگٹی نے تمبورا بجایاہے ۔ایوا بی نے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے نام کے معنی خصوصی طور بتائے تھے۔

اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ’اُن کےنام کا پہلا حصّہ ایوا، زمین کی پہلی خاتون حوا کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور وہ خعد بھی ملک کی خواتین کی ریپنگ کمیونٹی (female rapping community) میں پہلی خاتون ہیں‘۔ جبکہ اُن کے نام کا شامل کردہ خط بی(B)  اُن کی بلوچ شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ ایمینیم کا ایک گانا سننے کے بعد فوری طور پر ریپ گانوں کی طرف راغب ہو گئی تھیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہوں  نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ موسیقی اس انداز میں بھی ہو سکتی ہے‘۔اُنہوں نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنی شناخت کو حجاب کے نیچے پوشیدہ رکھتی ہے کیونکہ اس طرح وہ گمنام ہونے کے باوجود بااختیار محسوس کرتی ہیں‘۔

مشہور خبریں۔

100 سے زائد این جی اوز نے غزہ کی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کرنے کے ساتھ

سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

?️ 11 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی

شام کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی اپنے مؤقف سے پسپائی

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان جنہوں نے منگل کے روز ایک نیوز

ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے

پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا

اسد عمر کا شہباز گل سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام

استقامت بلاشبہ نابلس میں حملہ آوروں کے جرائم کا جواب دے گا

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے

ترکی کے انتخابات کے نتائج کو معین کرنے والے عوامل کا تجزیہ

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:آج صباح اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، ترک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے