کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو کو مداحوں نے خوب پسند کیا

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو کو مداحوں نے خوب پسند کیا

?️

کراچی (سچ خبریں) گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو اس وقت فیس بُک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداح دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے۔پاکستان کے ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر  کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا۔اس سے قبل ان دونوں کی شادی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے۔کنول آفتاب نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں  کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی تھیں۔

 

مشہور خبریں۔

کیا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے چلے جانے سے ملکی امور میں مشکل ہوگی؟

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ

ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر

کرن جوہر نے اچانک ملاقات کرنے پر پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ ثروت گیلانی

?️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے

باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد

سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 2 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت

امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی

مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی مدد کے تمام راستے بند کرنے چاہئیں

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے ایران کے سپریم لیڈر نے امسال کے حج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے