?️
لاہور: (سچ خبریں) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوچکی ہے جب کہ متعدد میوزک المبز میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا۔
یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران کیا، گلوکار سے جب بھارت سے آفر ملنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ابرارالحق نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البم کی آفر ہوئی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔
گلوکار نے کہا کہ کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی، انہوں نے کہا کہ جو ملک آزادی اظہار پر یقین رکھے اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔
ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ جس فلم کی انہیں آفر ہوئی تھی اس میں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کاسٹ میں شامل تھیں۔
گلوکار نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف بھی فلم میں کاسٹ ہورہی ہیں تو ان کے دوست انہیں تنگ کرنے لگے۔
ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے دوستوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ’اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں تو جانے دو۔‘
گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فوراً آفر قبول کرلیں گے۔
تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔
اس سے قبل کئی نامور پاکستانی اداکار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جاچکی ہیں تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے آفرز قبول نہیں کیں، جن میں احسن خان، صنم جنگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں۔
تاہم کئی پاکستانی اداکار و ادکارائیں بولی وڈ انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں جن میں میرا، طلعت حسین، سجل علی، صبا قمر، فواد خان، عدنان صدیقی، عمران عباس ودیگر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلیوان کی صیہونی حکومت سے آخری درخواست کیا تھی؟
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے مقبوضہ علاقوں سے
جنوری
فوجی عدالتوں میں 102 افراد کا ٹرائل کیا جارہا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا
?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع
اکتوبر
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں
اگست
اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں کا علاج کرانے والوں میں 1000 فیصد اضافہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "دی جروزلم پوسٹ” کے مطابق، صہیونی ریاست کی
اگست
شوبز میں آئی تو طلاق یافتہ ماں تھی، آج دادی بن چکی ہوں، حنا دلپذیر
?️ 7 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) ’بلبلے‘ اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ سمیت دیگر
جنوری
وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے
جولائی
’ملک میں بے یقینی بڑھے گی‘، سیاستدان صرف اس بات پر متفق
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما کسی اور بات
فروری
ایلون مسک نے ملازمین کو موسیقی سننے کی ہدایت کر دی
?️ 22 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس
نومبر