?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جن میں انہوں نے شادی کو بہت بڑی ذمہ داری قرار دیا ہے ، انٹرنیٹ صارفین اُن کی سوچ کی تعریف کر رہے ہیں اور کبریٰ خان سے متفق نظر آ رہے ہیں۔
حال ہی میں کبریٰ خان کی جانب سے ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی جس میں انہوں نے بہت سی دلچسپ باتیں کیں، کبریٰ خان کے مداح اُن کے اس انٹرویو سے کافی محظوظ ہوئے۔ٹاک شو کے دوران جہاں کبریٰ خان نے خود سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے وہیں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا کہ وہ شادی جیسے سنجیدہ موضوع سے متعلق کیا سوچتی ہیں۔
کبریٰ خا ن نے میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے خیال میں شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جب تک آپ خود مضبوط خیالات اور اس رشتے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں گے اُس وقت تک آپ اپنی زندگی میں آنے والے کسی دوسرے انسان کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں۔
کبریٰ خا ن نے کہا کہ’اُن کی والدہ کہتی ہیں کہ جب تک بنیادیں مضبوط نہ ہوں آپ کوئی عمارت نہیں کھڑی کر سکتے اور یہ اسی طرح ہے کہ جب تک آپ خود سمجھدار اور اس رشتے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں تو آپ یہ رشتہ بہتر طریقے سےچلا بھی نہیں سکتے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہر انسان ایک عمارت ہے اپنے لیے خود ایک بنیاد ہے، پہلے خود کو مضبوط کریں، اپنا وقت لیں، سیکھیں، زندگی میں سنجیدہ ہوں، دنیا کو اور اس رشتے کو سمجھیں اور پھر اس رشتے میں بندھیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں
اکتوبر
طالبان کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:کابل حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ ایک طرف
جولائی
صہیونیوں میں ہمارا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں: انصار اللہ
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اعلان
دسمبر
ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے ایک اماراتی اہلکار کے حوالے سے کہا
مئی
متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل
?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے
دسمبر
پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
اکتوبر
قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
کابل میں نماز جمعہ میں دھماکہ
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ
مئی