🗓️
کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج کرنے والے اور کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عمر شریف حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور اپنی 3 شادیوں سے متعلق گفتگو کی، عمر شریف کا کہنا تھا کہ بیویوں کو ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔
عمر شریف نے بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی دیبا سے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد کی۔ ‘شادی سے قبل میں اہلیہ دیبا کو پسند کرتا تھا لیکن دیبا سے شادی امی نے اپنی پسند سے کروائی ، دیبا میری پڑوسن تھی اور ہمارے گھر روز ان کا ان آنا جانا تھا۔
عمر شریف کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ سے ہوئی اور لڑائی جھگڑوں کے سبب شادی صرف 3 سال چل سکی۔عمر شریف کے مطابق شکیلہ سے علیحدگی قسمت میں لکھی تھی لیکن وہ بھی اچھی خاتون ہیں۔اداکار کے مطابق ان کی تیسری شادی اسٹیج اداکارہ زرین غزل سے ہوئی جو انہیں اچھی لگیں اور ان سے شادی کر لی۔عمر شریف کا کہنا ہے کہ زرین ایک بہت سلیقہ مند اور عقلمند خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔ ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں، جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
مشہور خبریں۔
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
🗓️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر
الجزیرہ کے رپورٹر کو امریکی پیسوں میں قتل کیا گیا: امریکی قانون ساز
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کرٹز نے جمعہ
مئی
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی
🗓️ 30 دسمبر 2021لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے
دسمبر
افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی
اپریل
صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا، عمران خان
🗓️ 3 ستمبر 2022بہاولپور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ
جولائی
عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور
🗓️ 8 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پاکستان
نومبر
پیلے کا کینسر بڑھتا ہوا
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال نے بدھ
دسمبر