?️
کراچی (سچ خبریں)مشہور اور معروف ناول نگار ، ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں دار فانی سے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر مدنی مسجد نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔
ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔
پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے جامعۂ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔
حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی، جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اس کے بعد عثمان پیرزادہ کے لیے لکھی گئی فلم’نزدیکیاں‘ اور جاوید شیخ کے لیے لکھی گئی فلم ’کہیں پیار نہ ہوجائے‘تھی۔ ان تمام فلموں کی کہانیاں اپنی اپنی جگہ دلچسپ اور تخلیق سے بھرپور تھیں۔
حسینہ معین نے معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر ’راج کپور‘ کی خواہش پر ان کی فلم ’حنا‘ کے لیے مکالمے تحریرکیے جس میں زیبا بختیار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔حسینہ معین نے بہت سے ممالک کا دورہ کیا اور متعدد ایوارڈز جیتے، 1987 میں انہیں پرفارمنگ آرٹس کی خدمت پر تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی خود ساختہ تباہی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار نے المیادین ٹی وی چینل
جنوری
الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے
نومبر
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر روس کا ردعمل
?️ 28 جنوری 2023روس نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے یورپی براعظم میں
جنوری
صیہونی ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں:حماس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک ممبر نے اعلان کیا کہ
مارچ
غزہ میں امدادی کارروائیوں کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی ریژیم کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
ٹرمپ کے غیر معمولی رویوں میں اضافہ ؛ وجہ ؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار "گارڈین” نے ایک مضمون شائع کرتے ہوئے زور
اگست
قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی، کے-الیکٹرک سمیت دیگر تقسیم کار بجلی کمپنیوں پر 5،5 کروڑ جرمانہ
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے لوڈشیڈنگ، تکنیکی اور
اپریل