?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراموں میں شادی شدہ خواتین کو غیر مرد حضرات سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے۔
نادیہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان اور ماڈل متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مارننگ شو کے زوال، اور پاکستان ڈراموں پر کھل کر بات کی۔
نادیہ خان نے ڈراموں کے معیار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات کی ترویج کی جاتی ہے، شادی شدہ خواتین کو غیر مرد حضرات سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر خواتین اپنے شوہروں کو دھوکا دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ بیویاں غیر مرد کے ساتھ ازدواجی تعلق رکھ رہی ہیں یا ان کا پرانا دوست کسی شادی شدہ لڑکی کا ساتھ نہیں چھوڑ رہا۔
نادیہ خان اس سے قبل بھی کئی پروگرامز میں ڈراموں پر تنقید کی، ایک پروگرام میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں شادی، محبت اور دھوکا دہی کے علاوہ کوئی کہانی نہیں، ہم ایسے ڈرامے کیوں نہیں بناتے جہاں کوئی مرد اپنی عمر سے بڑی لڑکی سے شادی کرے، بیوہ ہو یا جس کے بچے ہوں، مذہب ہمیں ان کاموں سے منع نہیں کرتا۔
ایک اور پروگرام میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈراموں میں بہت سلجھے اور اچھے مرد کے کردار کو دکھایا جاتا ہے تو چڑچڑاپن محسوس کرتی ہوں، کیونکہ آج کل ایسے مرد نہیں ہوتے۔
نادیہ خان نے ایک اور جگہ کہا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں زیادہ تر خامیاں رائٹرز میں ہیں، ڈراموں کا اسکرپٹ کمزور ہے، میں سمجھتی ہوں کہ ہالی وڈ میں جس طرح کام ہوتا ہے ہمیں ویسا کرنے کی ضرورت ہے، ایک سیریز میں ایک سے زیادہ رائٹرز ہونے چاہیے، 16 سے 17 اقساط لکھنا ایک رائٹر کے بس کی بات نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے بھی کئی ڈراموں میں اداکاری کی ہے جن میں ’کیسی عورت ہوں میں‘، ’ڈولی ڈارلنگ‘، ’زن مرید‘، ’کم ظرف‘، اور ’ایسی ہے تنہائی‘ کے علاوہ دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
متھیرا کے پروگرام میں نادیہ خان نے مارننگ شو کے حوالے سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ مارننگ شو کا زوال سنہ 2010 میں ہوا تھا، ہماری جو بھی چیز پاکستان میں چلتی ہے اسے کوئی قوت آکر اسے ختم کردیتی ہے،
اداکارہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مارننگ شوز پاکستان میں عروج پر تھے، تمام چیلنجز مارننگ شو سے پیسہ کما رہے تھے، کتنے ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کے گھر چل رہے تھے، وہ وقت بہت اچھا دور تھا لیکن اچانک بُرا ہوتا گیا، یہ ایک سازش ہے۔
نادیہ خان نے پیپل میٹر (People Meter )کے حوالے سے بھی بات کی، خیال رہے کہ پیپل میٹر پروگرامز کی ریٹنگ کی پیمائش ایک ٹول ہے، جسے ٹی وی اور کیبل دیکھنے والے نظرین کی تعداد جانی جاتی ہے کہ کونسے پروگرام یا ٹی وی چینل کو کتنے لوگ دیکھ رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب سے پیپل میٹر آنا شروع ہوا تب سب کچھ ختم ہوگیا، میرے شو میں اگر علی ظفر بیٹھے ہیں تو مجھے کہا جاتا تھا کہ فلاح چینل میں ’بھوت نکالنے والے جادوگر‘ بیٹھا ہے اسے لوگوں نے زیادہ دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دیگر چیلنجز میں غلط چیزیں دکھائی جاتی ہیں تو ہمیں اسی کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیے، آج بھی کچھ چیلنجز پر گھٹیا چیزیں دکھائی جاتی ہیں، لوگ دیکھیں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ خوش ہورہے ہیں لوگ گالیاں دے رہے ہوں گے۔
پیپل میٹر سے ٹرینڈ چینج ہوا، ٹی وی چیلنجز پر غلط چیزیں آئیں جو نہیں آنی چاہیے تھیں، مارننگ شو کا یہ مقصد ہرگز نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارننگ شو کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے، لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ہے، مثبت اور اچھی چیزیں دکھانا ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ جب ٹریند چینج ہوا تو اس وقت میری زندگی میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ تھا، ’وہ میرے لیے بہت برا وقت تھا، میرے مارننگ شو چھوڑنے کے بعد ہر چینل متاثر ہوا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں ’نادیہ خان مارننگ شو‘ دوبارہ نہیں کرسکتی، ہر ایک چیز کا ٹائم ہوتا ہے، ماضی کے بارے میں یا مارننگ شو کے بارے میں بات کرنے سے مجھے نفرت ہے‘۔
خیال رہے کہ نادیہ خان نے جیو انٹرٹینمنٹ سے ’نادیہ خان شو‘ 2006 میں شروع کیا تھا جو 2010 تک جاری رہا، انہوں نے پی ٹی وی کے مارننگ شو میں بھی کئی عرصے تک کام کیا تاہم انہوں نے 2021 میں شادی کے بعد مارننگ شو کی میزبانی کرنا چھوڑ دیا تھا، تاہم وہ آج بھی کئی ڈراموں میں اداکاری کرتے دکھائی دیتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے: اردگان
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے سلامتی کونسل میں
اگست
ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے
مئی
اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی دورے کا تجزیہ؛ فلوریڈا میں کیا ہوا؟
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: نیتن یاہو، اسرائیلی وزیراعظم کا امریکہ کا دورہ اور ڈونلڈ ٹرمپ،
دسمبر
تائیوان مت جاؤ!؛ پیلوسی کو ٹرمپ کا مشورہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ
جولائی
اقوام متحدہ: سوڈان کی جنگ سے 40 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: 2023 میں شروع ہونے والی سوڈان کی خانہ جنگی سے
جون
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کو درپیش چیلنجز؛ بی بی کی اقتدار بچانے کی کوششیں
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو جو حریدی یہودیوں کی فوجی خدمات سے متعلق
اپریل
آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن
دسمبر
غزہ کی پٹی میں خوفناک نسل کشی/ کچھ خاندان دنیا سے غائب ہو رہے ہیں:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا
جون