پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر ایک سال تک روتا رہا، ہمایوں سعید

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں کی گئی پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر وہ کم سے کم ایک سال تک روتے رہے تھے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت اپنی پہلی محبت اور دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے اپنی کامیاب ڈراموں اور فلموں پر بات کرتے ہوئے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ جب بھی کوئی اداکار کام کرنے لگتا ہے اور اس کا کوئی ڈراما یا فلم کامیاب ہوتی ہے تو ہر کوئی اسے ہی ذہن میں رکھ کر کردار لکھنے لگتا ہے اور ان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1996 اور 97 میں جب کیریئر کا آغاز کیا تو انہیں دیکھ کر ہی ہدایت کاروں اور لکھاریوں نے کردار لکھے اور بنائے، پھر اتفاق سے وہ گھر والوں کی دعاؤں سے کامیاب بھی ہوتے گئے۔

ہمایوں سعید نے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ ان کا پہلا کرش اداکارہ ماہ نور بلوچ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کا کوئی کرش نہیں رہا لیکن انہیں تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں جو اچھی ہوتی ہیں۔

پروگرام میں یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں یک طرفہ محبت کی تھی جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت بھی ہوگئی لیکن اس باوجود اس لڑکی نے انہیں دھوکا دیا۔

اداکار کے مطابق شادی سے قبل کم عمری میں وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، انہیں وہ ڈرائیونگ سکھاتے تھے جب کہ وہ گاڑی پر انہیں ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے اور وہ لڑکی اپنے گھر والوں کو کہتی تھی کہ انہیں ہمایوں سعید پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ فلاں لڑکے سے محبت کرتی ہیں اور وہ آج سے ان کی ہوگئی ہیں۔

ہمایوں سعید کے مطابق لڑکی کی جانب سے دوسرے لڑکے کا ہاتھ تھامنے کی بات پر بہت افسردہ ہوئے اور پھر ایک دوست کو بات بتاتے وقت وہ حد سے زیادہ روئے تو ان کے دوست بھی ان کے ساتھ رو پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت میں دھوکا ملنے کے غم میں وہ ایک سال روتے رہے، پھر انہوں نے اس لڑکی کو بھلا دیا۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگایا

🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی اشاعت کے مطابق برطانوی شہریوں کے ٹیکس محصولات کو غزہ

غزہ پر صیہونی قبضے کے سلسلہ میں بائیڈن کا بیان

🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی

شبلی فراز کا اہم بیان، تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے

🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ

🗓️ 30 مئی 2021بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی

’صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے‘

🗓️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف

عالمی یوم قدس، بیت المقدس کا تحفظ اور عالمی استکبار کے خلاف مظلوموں کی متحد آواز

🗓️ 6 مئی 2021(سچ خبریں) جو پتھروں میں بھی کھلتے ہیں وہ گلاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ

پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا: وزیراعظم

🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے