پہلی شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر خلع لی، دانیا انور

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی شادی میں انہیں طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ انہوں نے شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر خلع لی تھی۔

دانیا انور نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ایک بار پھر انہوں نے اپنی پہلی شادی، اس کی ناکامی اور دوسری شادی پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی لیکن ان کی پرورش سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور انہوں نے وہیں سے ہی شوبز کیریئر شروع کیا۔

ان کے مطابق ان کے خاندان میں کوئی بھی شوبز میں نہیں ہے، البتہ والدین سمیت دادا اور نانا کے خاندان والوں کو آرٹ میں دلچسپی رہی ہے جب کہ ان کی والدہ کی خواہش رہی تھی کہ ان کی بیٹی گلوکارہ یا اداکارہ بنے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ انہیں چار سال کی عمر میں میڈم نورجہاں کے گانے گنگنانے کا کہتی تھیں جب کہ والدین نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے بچپن میں ان سے اشتہارات میں کام بھی کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز کیریئر شروع کرنے سے کئی سال قبل 6 سال کی عمر میں انہوں نے والدین کی خواہش کے مطابق چند اشتہارات میں بھی کام کیا لیکن اداکاری کا آغاز پہلی شادی ختم ہونے کے بعد کیا۔

دانیہ انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی اپنی پسند سے 19 سال کی عمر میں کی تھی، والدین نے انہیں روکا تھا لیکن وہ بضد تھیں، جس پر والدین بھی راضی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی چند سال تک رہی، انہوں نے بدترین تشدد برداشت کیا، انہوں نے شادی کو چلانے اور رشتہ نبھانے کی ہر کوشش کرکے دیکھی لیکن انہیں ناکامی ملی۔

اداکارہ کے مطابق پھر انہوں نے والدہ کو بتایا، جنہوں نے انہیں پہلا رشتہ ختم کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے خلع لی۔

دانیہ انور کا کہنا تھا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد والدین نے ان پر دوسری شادی کا دباؤ نہیں ڈالا اور انہیں سپورٹ کرتے رہے، جس وجہ سے وہ پہلی شادی کے تشدد اور مسائل سے نکلیں اور پھر شوبز کیریئر بھی شروع کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے والدین کی سپورٹ، محبت اور شفقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر والدہ نے انہیں پرعزم رہنے کا کہا اور انہوں نے ہی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا کہا۔

دانیہ انور نے بتایا کہ پہلی شادی کے ختم ہونے کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی کی اور انہیں پہلی شادی سے جو دو بچے ہیں، وہ بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں اور دوسرے شوہر ان کے بچوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کے دوسرے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو انہیں ان کے کام کا بخوبی اندازہ ہے، اس لیے وہ انہیں سپورٹ کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ دانیا انور نے دوسری شادی ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم کے بیٹے سے کی۔

مشہور خبریں۔

ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ہو گئی، اب روہڑی کی باری ہے۔ حنیف عباسی

?️ 15 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی سیکورٹی کمزور

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج سے وابستہ مطالعاتی مرکز میں کی گئی

صیہونیوں کے لبنان میں جنگی جرائم امریکی ہتھیاروں سے:برطانوی اخبار

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردڈین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے

سال 2023 میں پاکستانیوں نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول، ڈیزل خریدا

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے

شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے

غزہ کے خلاف حملوں سے اسرائیل کی ڈیٹرنس مضبوط نہیں ہوئی:صہیونی حلقے

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں میں کیے جانے والے تازہ سروے کے نتائج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے