’پسوڑی‘ پسند نہیں، والدہ علی سیٹھی

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار علی سیٹھی کی والدہ لکھاری و ٹی وی میزبان جگنو محسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیٹے کا سب سے مقبول گانا ’پسوڑی‘ پسند ہی نہیں۔

’پسوڑی‘ کو فروری 2022 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 83 کروڑ بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں گانے کو یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ اس پر لاکھوں بار انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ریلز بنائی جا چکی ہیں۔

’پسوڑی‘ کو سال 2022 میں انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کا اعزاز بھی حاصل رہا تھا۔

’پسوڑی‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور یہ گانا کئی ہفتوں تک عالمی سطح پر یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ٹرینڈنگ بھی کرتا رہا لیکن اس باوجود گانا گلوکار کی والدہ جگنو محسن کو پسند نہیں۔

جگنو محسن نے حال ہی میں یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب علی سیٹھی پیدا ہونے والے تھے، تب وہ بڑے شوق اور اہتمام سے گانے سنا کرتی تھیں، اسی وجہ سے ہی وہ گلوکار بنے۔

ان کے مطابق انہیں خالص فوک پنجابی گانے زیادہ پسند ہوتے تھے اور انہوں نے سات سال کی عمر تک بیٹے علی سیٹھی کے ساتھ خالص پنجابی زبان میں نہ صرف بات کی بلکہ انہیں پنجابی گانے بھی سناتی رہتی تھیں، اسی وجہ سے ہی آج ان کے بیٹے اچھے پنجابی گانے بھی گا لیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں والدہ علی سیٹھی نے بتایا کہ انہیں بیٹے کے پنجابی گانے یا پھر غزلیں زیادہ پسند ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بیٹے کا گانا ’پسوڑی‘ پسند نہیں اور انہوں نے یہ بات اپنے بیٹے کو بھی بتا رکھی ہے۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ جب ’پسوڑی‘ کو کروڑوں بار دیکھا گیا تھا، تب ہی انہوں نے بیٹے کو بتادیا تھا کہ انہیں ان کا گانا پسند نہیں۔

ٹی وی میزبان و لکھاری نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اب لوگ انہیں ان کی اپنی پہچان کے بجائے علی سیٹھی کی والدہ کے طور پر زیادہ جانتے ہیں۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں کہ انہیں ان کے بیٹے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی پر معتبر تجزیہ نگار و ٹی وی میزبان رہے ہیں، وہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر براجمان رہنے سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

اسی طرح علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی اداکارہ ہیں جب کہ ان کی والدہ جگنو محسن بھی ٹی وی پر پروگرامات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

علی سیٹھی نے ’پسوڑی‘ کو شے گل کے ہمراہ گایا تھا اور گانے کے ریلیز ہونے کے بعد شے گل کی شہرت میں اضافہ بھی ہوا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

🗓️ 23 مارچ 2023سری نگر: (سچ خبریں) نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی

اندرون ملک بغیر کورونا ویکسی نیشن کے ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گئی

🗓️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر

Here are 10 of the most populated cities in the world

🗓️ 23 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

پرویز الٰہی کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

🗓️ 21 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی

حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی

ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

🗓️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر

صیہونی فوج ایک بار پھر حواس باختہ

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں التنمیہ اور التحریر دھڑے کے رکن قاسم ہاشم

وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

🗓️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے