ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو سے منسلک کرنے اور اداکارہ کو شو کی جیوری کا حصّہ بتانے پر ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہےان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڈز ٹیلنٹ شو کے ایک حزف شدہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، جس میں اداکارہ کو شو کی ٹیم کی جانب سے بطور جج شو سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے! انہوں نے لکھا کہ’وہ کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ’گزارش ہے کہ برائے مہربانی ان کا نام ہٹا دیں، بچوں اور ان کے والدین کا اس طرح فائدہ نہ اٹھائیں‘۔
کڈز شو کی ٹیم کی جانب سے پرینیتی چوپڑا کے اس ٹوئٹ کا جواب دیا گیا کہ ’ ہم آپ کے مینیجر کے ساتھ پچھلے 3 مہینوں سے رابطے میں ہیں، آپ نے بتایا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کام کرکےخوش ہیں اور ہم سے ملنا چاہتی ہیں اور ہم 19 دسمبر 2022 کے بعد آپ سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں‘۔
جس کے بعد ایک شخص نے پیج کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو ای میل کرتے ہیں اور کال کرتے ہیں لیکن آپ اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کرتے، پھر بھی وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ اس سے وابستہ ہیں؟ کیا یہ بے وقوفانہ بات نہیں ہے؟‘