?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار فواد خان کو حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں فواد خان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور کے ایک تھیٹر میں یاسر حسین کا ڈرامہ ’منکی بزنس‘ دیکھا۔
ڈرامے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے فواد خان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ’منکی بزنس‘ کا تھیٹر ڈرامہ دیکھا ہے جو انہیں بے حد پسند آیا۔
اداکار نے تمام اداکاروں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے تمام فنکار بہت قابل ہیں۔
فواد خان نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین لکھاری ہیں بلکہ بہت اچھے اداکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔
اسی ویڈیو میں واسع چوہدری اور بلال لاشاری کو بھی ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم تنقید کا نشانہ صرف فواد خان کو بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فواد خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اب فواد خان دوبارہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان پر بھارت میں پابندی لگ چکی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اب فواد خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ہی نظر آئیں گے، خیر دیر سے عقل آئی مگر آتو گئی کہ اپنے ملک کے علاوہ کہیں عزت نہیں انسان کی۔
واضح رہے کہ فواد خان کو حالیہ پاک بھارت تنازع پر غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کرنے کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔
یہاں پر آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ فواد خان کی آنے والی بالی وڈ رومانوی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز بھی پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔
فلم کے گانے اور ٹیزرز بھی یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ فواد خان 9 سال بعد اس فلم کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی کرنے جا رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں غربت نہیں ہے
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن
جون
یوم القدس کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کی اپیل
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تمام مسلمانوں سے اپیل
مارچ
حماس کے پاس اب بھی ہزاروں مجاہدین موجود ہیں:صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 27 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نہ صرف
اپریل
وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کہاں جمع کروائے جاتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہا
ستمبر
ترکی خلیج فارس میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک اندازہ ہے کہ ترک ڈرونز کے معاہدے کی میڈیا
جولائی
امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کی فطرت اور اس ملک کی اصل ثقافت اور
جون
عراقی خودمختاری امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ہی ممکن ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 5 اکتوبر 2021عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
اکتوبر
ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا
?️ 8 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان
ستمبر