?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے، جہاں خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ہر آئے دن واقعات پیش آتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا چاہیے۔
اریج چوہدری نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں تقریبا ہر طرح کے ہتھیار چلانے آتے ہیں، انہوں نے اسلحہ چلانے کی باقاعدہ تربیت لے رکھی ہے۔
ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہتھیار چلانے اور اسلحہ رکھنے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے شوٹنگ کی باضابطہ تربیت حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے اپنے ساتھ ہتھیار بھی رکھنا شروع کردیا۔
اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہمیشہ ہتھیار ہوتا ہے، گاڑی اور پرس میں ان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہوتا ہے۔
ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ سے ہی انہوں نے ایک مرتبہ اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بھی بنایا۔
ان کے مطابق پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے، جہاں آئے دن خواتین کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے، ایسے میں خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔
اریچ چوہدری کے مطابق بہت ساری مجبور لڑکیاں اپنےگھر اور اہل خانہ کو پالنے کے لیے رات گئے تک کام کرتی ہیں اور ان کے پاس واپس گھر جانے کے لیے محفوظ سواری تک نہیں ہوتی، ایسے میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفینس کے لیے اسلحہ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ لڑکیوں کے پاس ہتھیار ہوگا تو وہ غصے میں آکر اسے بلاضرورت چلا لیں گی۔
اریج چوہدری کے مطابق ہتھیار کو کس وقت اور کیسے چلانا ہے، یہ ہر کسی کی ذاتی سوچ اور شخصیت پر منحصر ہے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے پاس اسلحہ ہوگا تو وہ فالتو میں بھی اسے چلائیں گی۔
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر نہ صرف ہتھیار چلانا سیکھیں بلکہ اسلحے کو ساتھ بھی رکھیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور
ستمبر
نئے امیر جماعت اسلامی کا اعلان آج ہو گا، ترجمان قیصر شریف
?️ 4 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں
اگست
سید حسن نصراللہ لبنان کے قومی ہیرو کیسے بنے؟
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شہید سید حسن نصراللہ نے نہ صرف لبنان کی آزادی
فروری
امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف بیروت کی سلامتی کونسل میں شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے
جنوری
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ
مارچ
اماراتی کمپنی افغانستان میں فضائی ٹریفک کی منتظم
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر