?️
کراچی: (سچ خبریں) ملک کا سب سے بڑا موسیقی کا مقابلہ ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد شاندار انداز میں واپس آگیا ہے۔
گزشتہ روز شو کی پہلی قسط پیش کی گئی، جس میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے آئے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو ججز کے سامنے پیش کیا، ایک کے بعد ایک ابھرتے ہوئے سپر اسٹار نے مظاہرہ کیا اور کئی نے اپنی طاقتور پرفارمنس کے ذریعے ججز اور ناظرین دونوں کو مسحور کر دیا۔
موسیقی کے اس مقابلے میں بہترین آواز کے انتخاب کا عمل ججز کے لیے آسان نہیں تھا، انہوں نے نہ صرف آواز بلکہ ہر شرکا کے انداز، پیشکش اور جذبے کا بھی امتحان لیا۔
کچھ باصلاحیت شرکا نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی جگہ محفوظ کر لی، جب کہ دیگر کو مایوسی کے ساتھ گھر واپس جانا پڑا۔
اب پاکستان آئیڈل کا سفر مزید دلچسپ اور ڈرامائی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جہاں ہر گلوکار کو محنت اور عزم کے ذریعے اپنی صلاحیت ثابت کرنی ہوگی، اگلے مرحلے میں کون پہنچے گا اور کون باہر ہوگا، یہ فیصلہ ججز کی سخت جانچ اور ناظرین کے جوش و خروش پر منحصر ہوگا۔
پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل کے پیش کردہ اس شاندار موسیقی شو کی میزبانی شفاعت علی کر رہے ہیں، جب کہ ججز میں موسیقی کی نامور شخصیات فواد خان، گلوکارہ زیب بنگش، گلوکار و قوال راحت فتح علی خان اور مشہور بینڈ اسٹرنگز کے موسیقار بلال مقصود شامل ہیں۔
پاکستان آئیڈل کی قسط ہر ہفتے ویک اینڈ یعنی ہفتہ اور اتوار کو بیک وقت کئی چینلز پر نشر ہوگی، جن میں جیو ٹی وی، گرین انٹرٹینمنٹ، پی ٹی وی ہوم، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ، اے پلس انٹرٹینمنٹ، آن ٹی وی اور اورلائف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ’پاکستان آئیڈل‘ کا پہلا سیزن دسمبر 2013 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر شروع ہوا، جو اپریل 2014 میں لاہور کے گلوکار ضماد بیگ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کی طاقت کے سامنے بے بس، باب دمشق کھولنے پر مجبور ہوگئی
?️ 27 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کی طاقت کے سامنے
اپریل
بحیرہ روم میں امریکی ہوائی جہاز بردار بحری جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی نیوی نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ روم میں
فروری
بولی وڈ فلم کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ماہرہ خان کا رد عمل
?️ 24 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھارتیوں کی جانب سے
مئی
عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اپنا کھانا واپس کردیا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے کمبل، کپڑے اور دیگر
مارچ
ترکی کے جنگی جہاز کاآن کا منصوبہ بحران کا شکار؛ وجہ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی کانگریس نے ترکی کو جنگی جہاز کاآن کے انجن کی
ستمبر
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان
?️ 8 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے
مارچ
فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران
اکتوبر