?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ گلوکارہ عروج آفتاب امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول ’کوچیلا‘ میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہوں گی۔
خیال رہے کہ یہ فیسٹیول 15 اپریل کو کیلیفورنیا میں شروع ہوگا جس میں بیلی ایلش، کانیے ویسٹ اور ہیری اسٹائلز جیسے معروف گلوکار اس میں پرفارم کریں گے۔کوچیلا فیسٹول میں پرفارم کرنے والوں کی اسی فہرست میں پہلی بار ایک پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہوئی ہیں۔گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں بہترین نئے آرٹسٹ کے لیے بھی نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری 2022 کو ہونے والی ہے۔
اس سے قبل اوباما نے بھی عروج آفتاب کے گانے کو اپنے بہترین گانوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔پاکستانی گلوکارہ نے حفیظ ہوشیارپوری کی مشہور زمانہ غزل ’محبت کرنے والے کم نہ ہونگے‘ میں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا تھا جس سے براک اوباما بھی متاثر دکھائی دیے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے ممکنہ سیاست بدر ہونے پر حماس کا رد عمل
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے نیتن یاھو کے بغیر صیہونی حکومت میں
مئی
جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا
?️ 11 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید
اپریل
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک
اپریل
شہید سلیمانی کی قبر کے بھی دشمن
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم کرمان
جنوری
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے
اکتوبر
صیہونی قابض اسنائپرز غزہ میں حاملہ خواتین کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی
دسمبر