?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیلی وژن پر حسن نہیں بلکہ کام چلتا ہے، جسے اداکاری نہیں آتی، وہ زیادہ دیر تک اسکرین پر نہیں رہ سکتا۔
صائمہ قریشی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔
پروگرام میں یک طرفہ محبت کے سوال پر انہوں نے زمانہ طالب علمی کا اپنا قصہ سنایا اور کہا کہ کم عمری میں لڑکوں کو دیکھنے سے ہی سکون ملتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں، تب گیارہویں جماعت کا کالج کا ان کا محلے دار لڑکا ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہر روز صبح کو گلی کی نکڑ پر آجاتا تھا۔
صائمہ قریشی کے مطابق لڑکے کی جانب سے ہر روز انہیں دیکھنے آنے کے بعد وہ بھی ان میں دلچسپی لینی لگیں اور وہ بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستی اور کوشش کرتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کبھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دور سے ایک دوسرے کو دیکھتے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات وہ لڑکے کے لیے بہت زیادہ تیار ہوکر نکلتیں لیکن اتفاق سے وہ لڑکا آتا ہی نہیں تو ان کا پورا دن اداس گزرتا۔
صائمہ قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں اس شخص نے ان سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا، اب وہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ بن چکا ہے لیکن ان کے درمیان کبھی محبت نہیں رہی تھی، صرف ایک دوسرے کو دیکھتے رہتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق شوبز انڈسٹری سے تھا لیکن انہیں اداکاری کرنے کا شوق نہیں تھا۔
ان کے مطابق انہیں پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا شوق تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور انہوں نے ہوٹل مینیجمنٹ کی تعلیم حاصل کرکے اسی شعبے میں ملازمت بھی شروع کردی تھی۔
صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ ہوٹل ملازمت کے دوران ہی انہیں معروف ڈراما ساز فاطمہ ثریا بجیا نے اداکاری کرنے کا کہا اور پھر یوں حادثاتی طور پر شوبز میں آگئیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ حسن اور خوبصورتی کسی بھی شخص کو شوبز میں کام کرنے کا موقع دلوا سکتے ہیں لیکن ہر وقت ساتھ نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص میں ٹیلنٹ نہیں ہوگا، جذبات اور احساسات نہیں ہوں گے، وہ زیادہ دیر تک شوبز میں کام نہیں کر سکتا۔
صائمہ قریشی کے مطابق پاکستانی ٹی وی یا ڈراموں پر حسن نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور کام چلتا ہے، جس میں اداکاری کے جوہر نہیں ہوں گے، وہ زیادہ دیر تک اسکرین پر نہیں رہ سکتا۔
مشہور خبریں۔
عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعاون معاہدہ
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کی
اپریل
صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ نوجوان
مارچ
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی
نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع
جولائی
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری
یہ نیتن یاہو کی آخری جنگ تھی: اسرائیل کا چینل 12
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: رونین تسور نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ
جون
روس اور ایران کے خلاف مغرب کی شکست پر جاسوسی تنظیموں میں خوف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:پولیٹیکو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں دنیا کے
جولائی
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا
?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ
مئی