?️
کراچی: (سچ خبریں) فلم ’ان فلیمز‘ کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستانی سینما عالمی سطح پر پہچان حاصل کر رہا ہے، ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
کینیڈا میں ہونے والے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (آئی ایس اے ایف ایف) میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سنیما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔
فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے، اس شاندار اعزاز کے لیے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کے لیے ہے۔‘
’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔
فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔
فلم کی کہانی ضرار خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔
فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔
’ان فلیمز‘ کو 19 اور 20 مئی کو سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، پریمیئر کے دوران فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہال میں موجود تھے۔
کانز فیسٹیول کے عالمی میلے میں موجود ناظرین کی جانب سے فلم کو سراہا گیا اور ہال تالیاں سے گونج اٹھا تھا۔
’کانز فلم فیسٹیول‘ کے بعد 7 ستمبر کو ’ان فلیمز‘ کو ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
منفرد کہانی کی بدولت پاکستانی نژاد فلم پروڈیوسر کی فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی بھی حاصل کی لیکن فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
’ان فلیمز‘ کو تاحال پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک میں بڑے پردے پر ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم اسے فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم
اگست
کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
?️ 24 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمدخان نے
مئی
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے غیر معمولی بین الاقوامی اتفاق رائے
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:یمن میں امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ یمن میں جنگ
جولائی
حزب اللہ: حکومت نے امریکہ کے خالی وعدوں پر بھروسہ کرکے لبنان کو خطرناک راستے پر گامزن کردیا
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے بیان کیا
اگست
ٹرمپ کے نوبل امن انعام کی حمایت کرنے والے ممالک کے ناموں کی اشاعت
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے نوبل امن انعام کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
کے الیکٹرک صارفین پر 12 ماہ کیلئے 1.52 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد
?️ 24 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن
نومبر
کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری
?️ 25 اکتوبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری
اکتوبر
اسرائیل نے جو بائیڈن سے محمد بن سلمان پر دباؤ کم کرنے کی اپیل کردی، اسرائیلی تحقیقاتی ادارے کا اہم انکشاف
?️ 23 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اہم انکشاف
اگست