پاسپورٹ بنوانے گیا تو خواتین نے نوازالدین صدیقی سمجھ لیا، سلیم معراج

?️

کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک بار جب وہ پاسپورٹ بنوانے گئے تو لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔

سلیم معراج حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”گپ شب“ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی سے کیے جانے پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

سلیم معراج نے دلیل دی کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں برا لگتا ہے جب ان کا موازنہ بولی وڈ اداکار سے کیا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

ان کی بات پر میزبان واسع چوہدری نے انہیں بتایا کہ ممکن ہے کہ پاکستانی لوگوں کو آپ نوازالدین صدیقی جیسا بہترین کام کرنے والے واحد اداکار لگتے ہوں، اس لیے وہ آپ کا نام لیتے ہوں۔

اس پر سلیم معراج نے کہا کہ ان کی طرح ورسٹائل اداکاری کرنے والے بھارتی اداکاروں میں وجے راز اور مرحوم عرفان خان بھی شامل ہیں لیکن ان سے ان کا کبھی موازنہ نہیں کیا جاتا۔

سلیم معراج نے بات کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کی اداکاری کی تعریفیں کیں لیکن اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ ان کا موازنہ ان سے کیا جاتا ہے جو کہ غلط بات ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سے متعدد پروگرامات اور جگہوں پر 200 بار یہی سوال کیا جا چکا ہے اور نوازالدین صدیقی سے متعلق پوچھا جاتا ہے، جس پر انہیں اچھا نہیں لگتا۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم معراج نے ماضی کا دلچسپ قصہ بتایا کہ ایک بار وہ پاسپورٹ بنوانے گئے، جہاں وہ لائن میں لگے ہوئے تھے کہ دوسری لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔

اداکار کے مطابق اس وقت نواز الدین صدیقی کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کی نمائش پاکستان میں بھی ہوئی تھی۔

سلیم معراج نے بتایا کہ خواتین نے انہیں دیکھتے ہوئے یہی کہا کہ وہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم والے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ خواتین نواز الدین صدیقی کو تو پہچان رہی تھیں لیکن سلیم معراج کو نہیں جانتی تھیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں

امریکہ کی روس دشمنی جاری

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ

غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ

مسئلہ کشمیر پر عمران خان کا دلیرانہ بیان، کشمیری عوام نے خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا

?️ 1 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی عوام نے وزیر اعظم عمران خان

یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگ میں دوہری رویہ ناقابل قبول

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل کے صدر نے یوکرین میں جنگ

یمن کے بحیرہ احمر میں کامیاب آپریشنز

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: فایننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے