?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوشین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ ان سے 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں، ان کے خلاف دو مقدمات بھی درج ہیں۔
حال ہی میں نوشین شاہ نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی، میزبان نادیہ خان نے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے آپ کو بے وقوف بنایا ہے جس پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں حال ہی میں ایک ڈائریکٹر نے دھوکا دیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ جو بظاہر میرے دوست تھے مجھ سے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گئے ہیں۔ ’
ان کا کہنا تھا کہ ’نبیل نے مجھ سے کہا کہ میں کرپٹو کا کام کرتا ہوں تو تم میرے ساتھ انویسٹ کرو، جس پر میں نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کتنی رقم انویسٹ کرنی ہوگی؟ جس پر نبیل نے جواب دیا کہ تقریباً 20 لاکھ انویسٹ کرنے ہوں گے، جس کے بعد میں نے انہیں اپنی سادگی میں بغیر کسی کاغذی کارروائی کے 20 لاکھ روپے دے دیے۔ ’
اداکارہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ ’میں نے ان کی فلم کے لیے 15 لاکھ روپے ادھار دیے تھے، لیکن اب وہ غائب ہوچکے ہیں۔ ’
انہوں نے ساتھی اداکاروں کو خبردار کیا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ خبردار رہیں، اگر ان کے ساتھ کوئی لین دین کرنی ہے تو کاغذی کارروائی لازمی کریں۔
نوشین شاہ نے بتایا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ نبیل الرحمٰن نے ان کے علاوہ شوبز کے دیگر لوگوں سے 5 سے 6 کروڑ روپے لیے اور اس کے بعد دونوں میاں بیوی غائب ہیں، ان کے خلاف دو ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہیں۔
نوشین شاہ نے کہا کہ ’آج کل ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے جب تک آپ کسی کو 20 سے 30 سال پرانا نہ جانتے ہوں۔‘
مشہور خبریں۔
محمد عفیف کی شہادت پر حزب اللہ کا بیان
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد عفیف النابلسی
نومبر
غزہ کے مہاجرین کی واپسی سے دشمن کا خواب چکنا چور
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی واپسی پر
جنوری
گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا
اکتوبر
تل ابیب کا جوا اور وقت ختم ہوا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
دسمبر
وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت
?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ
مئی
کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے
اگست
آل سعود کی جیلوں میں درجنوں خواتین سیاسی قیدیوں کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ملکی نظم و نسق میں ڈھانچہ
فروری
امریکہ کا زمینی سرحدیں کھینچنے کے لیے دباؤ
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:لبنانی صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں لبنانی
ستمبر