نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیرسمجھ سے باہر ہے: عدنان صدیقی

نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیرسمجھ سے باہر ہے: عدنان صدیقی

?️

کراچی (سچ خبریں)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس میں انصاف  میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہونے کے باوجود انصاف میں تاخیر کے لیے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔سینئر اداکار نے لکھا کہ ‘جب ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو عدالت کیس کیوں گھسیٹ رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کے لیے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔آج نور مقدم قتل کیس کے مقدمے میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی، تھراپی ورکس کے وکیل شہزاد قریشی کی استدعا پر عدالت میں ڈی وی آر کو ڈی سیل کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چلائی گئی۔

مشہور خبریں۔

لوگ افغانستان میں امریکی جمہوریت سے غیر مطمئن تھے: طالبان

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے قائم مقام سربراہ

صیہونی حکومت خطہ کی اقوام کی دشمن ہے: ایرانی صدر

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو

کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس

مقبوضہ علاقوں کے 74 فیصد باشندے حماس کی تباہی سے مطمئن نہیں

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک نیٹ ورک کے حالیہ سروے کے

ایف بی آئی اور یوکرینی جاسوسوں کا ٹویٹر کو متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایف بی آئی نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ درجنوں

ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس

سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم جو چند گھنٹے اپنے عہدے پر رہیں

?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں:  سویڈن کی نئی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے