?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تنقید کے بعد معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی سے متعلق اپنے انٹرویو کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ عباسی نے حال ہی میں اینکر پرسن منصور علی خان کو ایک انٹرویو دیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی سمجھے جانے والے اداکار نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے کئی اقدامات پر تنقید کی اور کہا تھا کہ عمران خان کے دور میں کچھ اچھی چیزیں تھیں اور کچھ بری چیزیں بھی ہوئیں، نو مئی غلط تھا، ملک میں لانگ مارچ بھی نہیں ہونے چاہئیں، تحریک انصاف کا 2014ء کا لانگ مارچ بھی نہیں ہونا چاہیئے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں حق اور باطل کے معرکے نہیں ہوتے یا صحیح اور غلط کی جنگ نہیں ہوتی، سیاست میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، سیاست میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیئے، عمران خان کی مسلم لیگ ن کے خلاف مخالفت غلط تھی، چیزیں اس طرف نہیں جانی چاہئیں، یوٹیوب پر کچھ لوگ پیسوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے متعلق غیر حقیقی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو اپنے اس بیان پر پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں اس معاملے پر اب ایک بیان جاری کرکے وضاحت دینی پڑی، اس ضمن میں اداکار نے کہا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا اور یہ تاثر دیا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے جو سراسر غلط ہے، براہ مہربانی مکمل انٹرویو دیکھیں تاکہ آپ خود جان سکیں کہ میں نے اصل میں کیا کہا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا چین سے اسٹیلتھ جنگی طیاروں J-35 کی خریداری کا فیصلہ
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:پاکستان نے چین سے جدید ترین پانچویں نسل کے رادارگریز
جون
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان نیا مالی تعاون
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی
جنوری
صیہونی وزیر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اقوام متحدہ سے بھی برادشت نہ ہوا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے صیہونی حکومت کے داخلی
جون
وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
جون
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
لائبرمین کا اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں سے اہم نقصان کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین نے ایران کی
جولائی
وعدے کی سرزمین کا بھرم ایک بڑی ناکامی کا باعث بنے گا: اردگان
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج پارلیمنٹ میں جسٹس
اکتوبر
صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل