🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں، ان کے آنے والے ڈرامے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
گزشتہ برس سے خبریں تھیں کہ مہوش حیات جلد ہی ٹی وی اسکرین پر واپسی کریں گی اور یہ بھی خبریں تھیں کہ وہ احسن خان کے ہمراہ ہی چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گی۔
اب مہوش حیات کے آنے والے ڈراما کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جلد نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
’سیونتھ اسکائے‘ پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ٹریلر میں ڈرامے کا نام نہیں بتایا گیا، تاہم اسے جلد ’جیو ٹی وی‘ پر نشر کرنے کی تصدیق کی گئی۔
فلمی انداز میں بنائے گئے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین پہلی بار مہوش حیات کو چھوٹی اسکرین پر بڑی اسکرین کی طرح ایکشن میں دیکھیں گے۔
محبت، بدلے، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، افشیں حیات، نیر اعجاز، زینب قیوم، اسامہ طاہر، سہیل سمیر، ندا ممتاز، شمیل خان اور زہرہ عامر سمیت دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی فاطمہ فیضان اور امبر اظہر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سراج الحق نے دی ہیں، اسے عبداللہ قدوانی اور اسد قریشی کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔
مذکورہ ڈرامے کے ذریعے مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد ٹی وی پر واپسی کریں گی، ان کا آخری ڈراما ’دل لگی‘ ہمایوں سعید کے ساتھ نشر ہوا تھا۔
اداکارہ نے 2016 کے بعد اگرچہ 2023 میں حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے ہمراہ ’اجازت‘ نامی ٹیلی فلم میں کام کیا تھا، تاہم اب 9 سال بعد وہ کسی ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔
مہوش حیات 2016 کے بعد فلموں اور ویب سیریز میں دکھائی دیں، انہوں نے امریکی سائنس فکشن فیمیل سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ میں بھی کام کیا جب کہ وہ متعدد گانوں میں بھی دکھائی دیں۔
اب تقریبا 9 سال بعد جلد ہی مہوش حیات کا سسپنس، ایکشن اور رومانس سے بھرپور ڈراما نشر کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ میں ڈیلیٹ شدہ میسجز کوکیسے پڑھا جائے؟
🗓️ 23 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)میسجنگ کے لیے مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ
اکتوبر
شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکی،
جولائی
معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے
نومبر
واٹس ایپ سے پاو چھٹکارا، واٹس ایپ طرز پر آ گیا دوسرا ایپ
🗓️ 7 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} واٹس ایپ کی نئی پرایویسی پالیسی کی جم کر
مارچ
صیہونی فوج حکومت کے ساتھ ہے یا خلاف؟
🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
جولائی
فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ
🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے
مارچ
عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس
🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب
اکتوبر
مصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملک بدر
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری حکام نے قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
دسمبر