?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ مہوش حیات کی آواز کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں گلوکاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مہوش حیات ماضی میں میوزیکل شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے نویں سیزن میں 2016 میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں بھی گلوکاری کر چکی ہیں۔
مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو میں معروف گلوکار شیراز اُپل سمیت دیگر کے ہمراہ ’تو ہی تو‘ گانے میں آواز کا جادو جگایا تھا اور ان کی گلوکاری کو سراہا گیا تھا۔
اب موسیقار ساحر علی بگا نے بھی ان کی آواز کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں تجویز دی ہے کہ اداکارہ کو گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔
ساحر علی بگا ’حد کردی‘ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بات کی اور بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ خود کو بہت بڑا موسیقار اور گلوکار سمجھتے تھے لیکن جب انہوں نے بڑے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 17 سال قبل اپنے پہلے گانے کی موسیقی ترتیب دی تھی اور اب تک وہ درجنوں گانوں کی دھنیں بنا چکے ہیں اور ان کی دھنوں کو معروف گلوکار گا چکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گھر والے موسیقار نہیں سمجھتے جب کہ اہلیہ کے ناراض ہونے پر انہیں کوئی گانا یا موسیقی سنا کر منانے کی کوشش نہیں کرتے کیوں کہ وہ ٹھیک طرح سے جانتے ہیں کہ گھر میں میوزک سے کچھ نہیں ہونے والا۔
ساحر علی بگا نے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آگے تنازعات اہمیت نہیں رکھتے، کیوں کہ وہ فالتو اور بیکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوبز اور میوزک انڈسٹری میں تمام مرد و خواتین ساتھی کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہاں تنازعات نہیں ہوتے لیکن دوسرے لوگ تنازعات پیدا کرتے ہیں۔
پروگرام کے دوران ماہرہ خان اور مہوش حیات کی گلوکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آج تک ماہرہ خان کو گاتے ہوئے نہیں سنا اور انہیں ان کی گلوکاری سے متعلق کچھ علم نہیں۔
ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ البتہ انہوں نے مہوش حیات کی گلوکاری سن رکھی ہے، ان کی آواز اچھی ہے اور انہیں گلوکاری کرنی چاہیے۔
موسیقار کے مطابق مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو میں بھی اچھی پرفارمنس کی اور ان کے خیال میں اداکارہ کو گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ ان کے گلوکار جواد احمد اور ابرارالحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے نہ مستقبل میں کسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جموں کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہوسکتا
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین
مئی
چین کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں خصوصاً تل ابیب اور
جون
فلسطینی مزاحمت کے شہداء کے بعد اپنے نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے پر برطانوی رضامندی سے پریشان صہیونی صحافی نے غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی نے حماس کے سیاسی بیورو کے مرحوم
اگست
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی
جولائی
’کروڑوں لوگ صرف اشرافیہ کی حرام خوری کی وجہ سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز
نومبر
سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر
مئی
ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع
دسمبر
یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل
اکتوبر