منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں

منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں

🗓️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو اسرائیلی بربریت کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔ کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلا ف زہر اُگلا گیا تھا۔کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی اور اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔

کنگنا رناوت کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’یہ نوٹ دماغی بیمار کنگنا کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اب مودی، بھارتی شدت پسند جماعت آر ایس ایس اور بھارتی دیگر شدت پسند جماعتیں ہمیں دہشت گردی پر بھاشن دے رہے ہیں جو کہ خود اصل میں دہشت گرد ہیں اور مسلمانوں اور اسلام کے خلاف انتشار پھیلا رہے ہیں۔

منیب بٹ کا مزید کہا تھا کہ ’انہیں اس بات کی حیرانی ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے کنگنا کوویڈ19 کی صورتحال سے بھارت کی توجہ ہٹانے اور مسلمانوں کے خلاف بولنے کے لیے کتنے پیسے دیئے گئے ہوں گے، مودی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

منیب بٹ نے اپنے نوٹ میں کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اسلام مذہب مختلف نہیں بلکہ اسلام ایک ہی ہے، حضرت محمد ﷺ کا اسلا م جس میں دہشت گردی تو دور کی بات جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’حتیٰ کے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی جانب سے درختوں کو کاٹنے اور پانی روکنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔منیب بٹ کا اپنی اسٹوری کے آخر میں کہنا تھاکنگنا رناوت کی جانب سے یہ سب صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے کے بعد کنگنا رناوت دماغی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح عراق

ملک میں کورونا کا وار جاری مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں

ہم ایران کے خلاف تل آویو کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ 

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے

عمران خان ملکی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں، فواد چوہدری

🗓️ 27 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران

علی گونے  نے طالبہ مسکان کو شیرنی قرار دے دیا

🗓️ 9 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار اور بگ باس

جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد میں شدت

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اس ملک

یوکرین جنگ بندی کے بارے میں مغربی ممالک کی پس پردہ مشاورت

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:سی این این کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکہ

6 سال قید تنہائی میں رہنے والے فلسطینی قیدی کی کہانی

🗓️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے صالح موسی کی قید کے دوران، جنہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے