مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بھگدڑ پر شوبز شخصیات کا ردعمل

?️

کراچی: (سچ خبریں) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، اسی حوالے سے پاکستان کی معروف شوبز شخصیات نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگڈر، بدنظمی اور اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نامور اداکارہ صبا قمر نے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یااللہ رحم، کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گلوکار علی ظفر نے نامور اینکر ماریہ میمن کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا جس میں اینکر نے آٹے کی تقسم کے دوران ہونے والی بھگدڑ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

علی ظفر نے لکھا کہ ملک کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، غریب طبقہ مشکلات کا سامنا کرتا ہے جبکہ امیر طبقہ لڑائی جھگڑوں میں مصروف رہتا ہے، ہم سب کو غریب عوام کی خاطر مل کر کام کرنے کے مشکل صورتحال کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ شوبز شخصیات میں سے شفاعت علی نے ٹوئٹر پر سوال کرتے ہوئے لکھا کہ جب بجلی کا بل غریب کے گھر کے پتے پر ہر مہینے آسکتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لیے میلا لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

اسی پر گلوکار علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہے کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے۔

ادکارہ مایا علی نے بھی اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا ان شااللہ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں پیش آیا تھا جہاں راشن کی تقسیم کی جارہی تھی، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستانی کی کرنسی ایتھوپین کرنسی سے نیچے گرنے کی پوسٹ شیئر کی۔

اس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ماں صدقے جاؤں، ایتھوپین کرنسی کو اوپر لے آئے، ایسے اچھےلوگ دیکھیں ہیں کہیں؟

مشہور خبریں۔

اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید

پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ

امریکہ اور چین کے درمیان محاذ آرائی: 2050 میں دنیا کی غیر متنازعہ طاقت کون ہو گا؟

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی اربوں کی آبادی، بیجنگ کے ثالثی کے کردار اور

ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے: فواد چوہدری

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

یورپ سے امریکی افواج کے انخلا کا سنجیدہ منصوبہ

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: نیٹو فوجی اتحاد میں امریکی سفیر نے اس سال کے

دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات

ٹرمپ حکومت امریکہ میں آتش زدگی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی ذمہ دار ہے

?️ 22 جولائی 2025امریکہ میں آتش زدگی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں, ماہرین نے ٹرمپ حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے