?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ آج کل ہمارے معاشرے میں بے راہ روی بڑھ چکی، بد قسمتی سے ہم جنس پرستی کا رجحان تیزی سے پنپ رہا، خدا ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جس میں دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں،جنہوں نے نئی نسل کی بدلتی ترجیحات اور رویوں پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ نو عمری میں لڑکے اور لڑکی کے درمیان دوستی اور تعلقات عام بات ہیں لیکن یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ تعلقات اور دوستی کس نوعیت کی ہے؟
ان کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے رویے اور باتوں سے معلوم ہوجاتا ہے کہ ان کے درمیان کس طرح کے تعلقات اور دوستی ہے لیکن دونوں میں بطور انسان صرف دستی اچھی بات ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں چیزیں اور رویے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، انہیں دیکھنا چاہیے کہ بچے کہاں، کس کے ساتھ اور کیوں جا رہے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی لڑکی اور لڑکے کی منگنی ہوئی ہے اور دونوں کو لگ رہا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں، جنہیں چھپایا جا رہا ہے، تو مذکورہ معاملے پر مزید تفتیش کی جانی چاہیے۔
ایک موقع پر حنا خواجہ بیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوانی میں لڑکا جنس مخالف یعنی لڑکی جانب راغب ہے تو یہ ایک طرح سے اچھی بات بھی ہے، کیوں کہ آج کل بہت ساری چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں۔
انہوں نے اسی بات پر کہا کہ خدا ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں اپنے گناہوں کی معافی دے لیکن سماج میں تیزی سے ہم جنس پرستی کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔
حنا خواجہ بیات کے مطابق آج کل کے دور میں مرد اپنی ہی جنس مردوں کی جانب جب کہ عورتیں بھی عورتوں کی جانب راغب ہو رہی ہیں اور یہ تیزی سے ہو رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات ہونے کے باجود ہمیں پتا نہیں چلتا اور اس وقت بات کا علم ہوتا ہے جب معاملہ انتہائی بڑھ چکا ہے، شادیاں اور بچے ہو چکے ہوتے ہیں۔
حنا خواجہ بیات کی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ والدین کو بچوں کو سخت نظر رکھنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دنیا بھر کے ممالک اور رہنماؤں کا ردعمل
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مختلف ممالک اور اہم سیاسی شخصیات نے غزہ میں
جنوری
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ
جنوری
چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی
اپریل
اسیروں کے بعض مطالبات کے خلاف صیہونی حکومت کی پسپائی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی جنگی قیدی عبدالناصر فروانہ نے اعلان کیا کہ صیہونی
مارچ
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
جون
تل ابیب کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں کے پانچ مقاصد کیا تھے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک عراقی مصنف اور علاقائی مسائل کے تجزیہ کار احمد عبد
اکتوبر
ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے درمیان اچھے تعلقات کا خاتمہ
?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے
اگست