?️
کراچی (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ حملے پر سب خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہی اور سوال اٹھایا کہ ہمارے فنکار اب اپنی آواز کیوں بُلند نہیں کر رہے؟
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجد الاقصیٰ حملے کی ایک دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کی ہے۔نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ پر اُس وقت حملہ کیا کہ جب ہمارے مسلمان بہن بھائی نماز ادا کر رہے تھے لیکن اس افسوسناک واقعے پر سب کیوں خاموش ہیں؟‘
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’خُدا کے لیے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے آواز اُٹھاؤ۔‘سابقہ اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے فنکار اور معروف شخصیات کیوں خاموش ہیں؟ کیوں ابھی تک کسی کا ٹوئٹ سامنے نہیں آیا؟‘
نور بخاری نے مزید کہا کہ ’خدا کے لیے آواز اُٹھاؤ ورنہ تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی۔‘واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کئی روز سے جاری کشیدگی کے بعد رمضان کی 27 ویں شب کے موقع پر بھی عبادت کرتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اسٹن گرنیڈز اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے تازہ جھڑپوں میں مزید 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل جمعے کو بھی 300 سے زائد فلسطینی جھڑپوں میں زخمی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان میں "محدود زمینی کارروائیوں” کے بارے میں اسرائیلی حکومت کا دعویٰ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی کومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس
جولائی
کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست مسترد کر دی
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
ستمبر
امریکی فوجی اگلے چند دنوں میں عراق سے نکل جائیں گے
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
مصری کھلاڑی کی یوکرین کی حمایت کے بجائے بے ساختہ فلسطین کی حمایت
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک مصری کھلاڑی نے چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے
مارچ
چین کا تائیوان کو الٹی میٹم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی
اگست
پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا
?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر
دسمبر
ترکی میں ایک سیاسی ہلچل؛ پارلیمانی نظام کی واپسی کا امکان
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی متنازع
مارچ