مزاح کرنے پر لوگ ماں، بہن، بیوی بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں، تابش ہاشمی

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ مزاح کرنے اور لوگوں کو ہنسانے پر بعض افراد ان پر سماج میں فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے ماں، بہن، بیوی اور بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے سمیت اسکرین پر خوبصورت مزاحیہ پروگرام کرنے پر فخر ہے، کیوں کہ ان کا پروگرام دیکھ کر لاکھوں لوگ ہنستے ہیں۔

ان کے مطابق انہیں کئی مداح بتاتے ہیں کہ ان کے والدین کئی سال سے نہیں ہنسے تھے لیکن ان کا پروگرام دیکھ کر ہنسے۔

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ایک مداح نے انہیں بتایا کہ ان کی والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ تین سال بعد پہلی بار ان کا مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ دیکھ کر ہنسی۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں امریکا کے 12 مختلف شہروں میں اسٹینڈ اپ کامیڈی پروگرام کرنے گئے، وہاں متعدد مداحوں نے گھر چل کر اپنے بیمار والدین سے ملنے کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں متعدد افراد نے انہیں بتایا کہ ان کے والدین ان کا پروگرام دیکھ کر نہ صرف ہنستے ہیں بلکہ وہ پرسکون بھی رہتے ہیں اور انہیں نیند آجاتی ہے۔

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں جب اتنے سارے مداحوں کی محبت ملتی ہے تو وہ منفی باتیں کرنے والوں کی طرف توجہ نہیں دیتے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ نفرت کرنے والے افراد سے محبت کرنے والے مداح زیادہ ہیں لیکن پھر بھی بعض مرتبہ منفی باتیں کرنے والوں کے کمنٹس ان کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعض تنگ ذہن افراد ان کے مزاح پر فحاشی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا ہوگا، ویسا ہوگا۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ لوگ فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بہنوں کی ریپ سمیت اہلیہ اور والدہ سے متعلق غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے افسردہ ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں بعض اوقات غلیظ گالیاں دینے والے افراد کے کمنٹس پڑھ کر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

ہیٹی میں امریکی کیوں غیر محفوظ ہیں؟

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کے اغوا کے

برطانوی اشاعت کا حزب اللہ مخالف مضمون سراسر غلط

🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا دنیا کے بڑے میڈیا کے بہاؤ پر بڑا کنٹرول

امریکیوں کا ٹیکس انسانی حقوق کے مجرم اسرائیل کو نہیں ملنا چاہیے:امریکی رکن کانگریس

🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے مغربی کنارے میں حوارہ

پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی

🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  کے امدادی پیکج کا حصول

زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے

 کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا

🗓️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

کیا یمن میں امریکی فوجی محفوظ رہ سکیں گے؟

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ایک عہدیدار نے اس

امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟

🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے