?️
کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں ، انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر انٹرویوز کے دوران جھوٹ بول دیتی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا پسند نہیں ہے لیکن بعض اوقات انٹرویوز میں وہ جھوٹ بول دیتی ہیں۔
گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ’ہمسفر’ کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’کوئی بھی چیز جو آپ سب سے زیادہ ناپسند کرتے ہیں لیکن پھر بھی کرتی ہیں؟‘
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں جھوٹ بولنا پسند نہیں کرتی لیکن بعض اوقات، میں انٹرویوز میں جھوٹ بول دیتی ہوں۔‘واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ 10 سال قبل 2011 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔
یہ ڈرامہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا جبکہ اِس ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے اور اِس ڈرامے کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھومتی ہے۔’ہمسفر‘ کے نمایاں کرداروں میں ماہرہ خان، فواد افضل خان، عتیقہ اوڈھو، نوین وقار، نور حسن، سارہ کشف، بہروز سبزواری اور حنا خواجہ بیات شامل تھے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی
ستمبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری
سوات واقعے کا مقدمہ وزیراعلی کیخلاف درج ہونا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 30 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ
جون
اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف، غزہ کی جنگ مہنگی پڑی
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف غزہ کی جنگ مہنگی پڑی اسرائیلی فوج
جولائی
سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی
دسمبر
کیا غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی خودکشی ہو گی؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے تناظر میں اپنے جائزے میں، اسرائیل
نومبر
The Chinese smartphone upstarts taking on Apple and Samsung
?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر