ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے جب ماڈلنگ کیریئر شروع کیا، انہیں فیشن سے متعلق کچھ بھی علم نہیں تھا اور وہ اس وقت لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھیں۔

آمنہ الیاس نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماڈلنگ اور شوبز کیریئر پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ فیشن انڈسٹری میں چند سال کام کرنے کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ان کی پہلی فلم ’زندہ بھاگ‘ 2013 میں ریلیز ہوئی۔

ان کے مطابق انہوں نے ’زندہ بھاگ‘ سے قبل ’گڈ مارننگ کراچی‘ میں کام کیا تھا لیکن اتفاق مذکورہ فلم بعد میں ریلیز ہوئی۔

آمنہ الیاس نے بتایا کہ انہوں نے تمام فلموں میں اپنی محنت اور اداکاری کی وجہ سے کام حاصل کیا، انہوں نے ہر فلم کے لیے آڈیشن دیا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ڈانس کرنے کا بہت شوق ہے لیکن گلوکاری میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے ڈراموں کے مقابلے فلموں میں کام کرنے کو اچھا تجربہ بھی قرار دیا۔

آمنہ الیاس نے بتایا کہ انہوں نے 2007 میں اسکول کے زمانے سے ماڈلنگ شروع کی اور اس وقت انہیں فیشن کا کچھ پتا نہیں تھا۔

ان کے مطابق اسکول میں پڑھنے کے وقت وہ لڑکوں کی طرح زندگی گزار رہی تھیں، کبھی انہوں نے سادہ میک اپ تک نہیں کیا تھا اور اسی زمانے میں انہیں ماڈلنگ کی پیش کش ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں فیشن میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی انہیں یہ علم تھا کہ ماڈلز کیسی ہوتی ہیں، انہیں کس طرح دکھنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ماڈلنگ کیریئر شروع کرن سے قبل ان کی بہنیں سلمیٰ اور عظمیٰ الیاس ماڈلنگ کرتی تھیں اور دوںوں اپنے دور کی مقبول ماڈلز تھیں۔

آمنہ الیاس کے مطابق ان کے ایک اور رشتے دار بھی فیشن انڈسٹری سے وابستہ، اس لیے انہیں کام جلد مل گیا اور انہیں کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فیشن شوز کے مقابلے فیشن شوٹس زیادہ کیے ہیں اور انہوں نے یورپی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں جاکر فیشن شوٹز کروائے، پھر آہستہ آہستہ انہیں ماڈلنگ سے عشق ہونے لگا۔

ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ ماڈلنگ اور فیشن کیریئر کی وجہ سے کسی بھی خاتون کو اپنی صحت اور جسامت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کو بہت زیادہ پتلا اور زائد الوزن نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں کبھی ڈائٹ نہیں کی، وہ بہت زیادہ پتلی نہیں بننا چاہتیں اور نہ ہی وہ زائد الوزن ہونا چاہتی ہیں، وہ نارمل وزن اور جسامت کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہیں۔

آمنہ الیاس کے مطابق کبھی کبھی ان کی کمر کے ارد گرد وزن بڑھ جاتا ہے اور ان کا پیٹ کپڑوں سے نظر آنے لگتا ہے تو انہیں پریشانی ہوجاتی ہے اور پھر وہ اپنی فٹنیس پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی فوج بچوں اور خواتین کو ہراساں کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت پھیلا رہی ہے: نیشنل فرنٹ

?️ 23 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سے سامنے آنے والی اطلاعات سے یہ

کردستان کے تیل برآمدات رکنے سے عراق کو 25 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں:عراقی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کردستان ریجن سے

کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے گا؟؛ فوجی ترجمان کا بیان

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے فوجی ترجمان جنرل احمد شریف نے ایک اہم بیان

ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم

بھارتی حکام کی طالبان سے خفیہ ملاقاتیں، کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی

?️ 25 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پچھلے دس برسوں سے افغان حکومتوں کے ساتھ

انڈونیشیا نے شرائط پوری نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: انڈونیشیا نے امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تیار

پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوس

?️ 21 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا

مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے