ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں‘ کا مارچ قرار دے دیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں کا مارچ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماریہ بی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رواں ماہ لاہور میں ہونے والے عورت مارچ پر اپنے موقف کا کھل کر اظہار کیا۔

انہوں نے مارچ کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر کے مطابق عوام نے عورت مارچ کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناکام عورتوں کا مارچ تھا جس میں کامیاب عورتوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

ماریہ بی نے مارچ میں خود پر اور اداکارہ مشی خان پر ہونے والی تنقید اور پلے کارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا، اس سے آپ کی تربیت کا اندازہ ہو رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے کچھ سال قبل ہی عورت مارچ کو مسترد کردیا تھا، تاہم آپ کو اب تک احساس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے خود مختار اور کامیاب بننا چاہتی ہیں۔

ان کا منتطمین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہمیں سمجھ آگیا ہے کہ آپ لوگوں کو ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کرنے کا پیسہ ملتا ہے، فنڈنگ کی جاتی ہے۔‘

ماریہ بی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ ’شکریہ ماریہ بی، آپ نے ان لوگوں کو بہترین جواب دیا۔‘

ڈیزائنر کے جوابی ردعمل کو دیگر فالوورز بھی پسند کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ اتنی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ اس سال کوئی عورت مارچ ہوا بھی ہے۔‘

کسی نے لکھا کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔‘

یاد رہے کہ 12 فروری کو خواتین کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف خواتین بلکہ اقلیتی اصناف نے بھی شرکت کی تھی۔

مذکورہ مارچ میں اداکارہ مشی خان اور ڈیزائنر ماریہ بی کے خلاف پلے کارڈز بھی نظر آئے، جب کہ دونوں خواتین پر تنقید بھی کی گئی۔

اس سے قبل ماریہ بی ہم جنس پرستی کے خلاف ٹھوس موقف اپنا چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہالی ووڈ تباہی کے دہانے پر؛ وجہ ؟

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CCTV) سے وابستہ Yiyuantan

عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی

یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا

گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے

ایف بی آئی کارکنوں کے خلاف دھمکیوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم اور

پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس

سینٹ کام کا یمنی ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں موجود امریکی سینٹرل ملٹری کمانڈ، جسے سینٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے