?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر فیشن ٹرینڈ بن جانے کے بعد ’فرشی شلوار‘ پہن کر اپنے گیم شو میں شرکت کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے رمضان گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر آگئے اور ساتھ ہی انہوں نے شلوار کو ہوادار بھی قرار دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والے اداکار اعجاز اسلم اور کرکٹر شعیب ملک سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ’فرشی شلوار‘ کیوں نہیں پہن کر آئے؟
ان کے سوال پر اعجاز اسلم نے بتایا کہ پہلے انہوں نے بھی سوچا کہ وہ ’فرشی شلوار‘ پہن کر جاتے ہیں لیکن پھر انہوں نے فیصلہ موخر کردیا۔
ان کی بات پر فہد مصطفیٰ نے انہیں بتایا کہ ’فرشی شلوار‘ پہننے کے فوائد ہیں، یہ اچھی اور ہوادار ہے، انہیں ہوا لگ رہی ہے۔
فہد مصطفیٰ کی بات پر اعجاز اسلم نے اپنی شلوار کو بھی ہوادار قرار دیا۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے ’فرشی شلوار‘ پہن کر ٹی وی شو میں آنے اور ان کی جانب سے شلوار کو ہوادار قرار دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
اس سے قبل چند دن پہلے بھی فہد مصطفیٰ نے اسی پروگرام میں ’فرشی شلوار‘ کا ذکر کیا تھا۔
چند دن قبل فہد مصطفیٰ نے شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ فرشی شلوار کیا ہے جو آج کل وائرل ہو رہی ہے؟
ان کے سوال پر شائستہ لودھی نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں جو بڑے پانچوں والی شلوار ہوتی تھی، اسے فرشی شلوار کہتے تھے اور وہ آج کل دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے ’فرشی شلوار‘ پر بات کرنے سے قبل سوشل میڈیا میمز میں فرشی شلوار پر بحث کی گئی اور ہر کسی نے عزم کا اعادہ کیا کہ اس عید پر وہ فرشی شلوار ہی پہنیں گے۔
فرشی شلوار سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ پہلی بار ایسی شلواریں 1980 میں مرد حضرات کے لیے متعارف ہوئی تھیں، بعد ازاں انہیں خواتین کے لیے بھی متعارف کرایا گیا۔
’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ اور فیشن کو چالیس سال قبل کا بہترین فیشن مانا جاتا ہے اور اب سوشل میڈیا پر دوبارہ پرانے فیشن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے اس بار عید الفطر کے موقع پر ’فرشی شلوار‘ کے ساتھ ملبوسات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
اشرف غنی اگر وزیر اعظم کی بات مان لیتے تو آج حالات ایسے نہ ہوتے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ
اگست
امریکی قبضے کے دوران سب سے زیادہ ڈالر عراق سے نکلے: حیدر العبادی
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک ٹیلی ویژن
مارچ
شام میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شام کے بجلی کے وزیر نے اس ملک کے شمال
اگست
بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، وفاقی وزیرقانون
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل
یمنی فضائی دفاع نے امریکی ایگل اسکین جاسوس طیارے کو مار گرایا
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
دسمبر
گورنر پنجاب نے فلسطین کے لئے 100 ملین روپے کا اعلان کیا
?️ 19 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس
مئی
فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے
فروری
فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
ستمبر