?️
کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہو گیا، کیونکہ اب وہ اپنی پسندیدہ جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کو بڑی اسکرین پر دوبارہ دیکھ سکتے ہیں، ان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ اب سنیما میں ریلیز ہو گئی ہے۔
’نیلوفر‘ کی کہانی اور ہدایتکاری امر رسول نے کی ہے، جب کہ پروڈیوسر کے فرائض اوصاف شارق نے انجام دیے ہیں، فواد خان اور حسن خالد ایگزیکٹو پروڈیوسرز کے طور پر فلم میں شامل ہیں۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں، جب کہ دیگر اہم اداکاروں میں بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، ثروت گیلانی اور مدیحہ امام شامل ہیں۔
’نیلوفر‘ میں فواد خان ایک لکھاری منصور علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ ماہرہ خان بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی نیلوفر کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
نیلوفر کی شخصیت اور روحانی کشش کہانی کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔
فلم کا ٹریلر کہانی کو پوری طرح واضح نہیں کرتا، لیکن اندازہ ہوتا ہے کہ فواد خان کا کردار قدرے منفرد ہے اور ہر کسی میں فوراً مقبول نہیں ہوتا، ایک موقع پر ماہرہ خان کا کردار فواد خان سے شکایت کرتا ہے کہ وہ ان کے قریب اس لیے آئے کیونکہ وہ انہیں دیکھ نہیں سکتی تھیں۔
ٹریلر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ فلم صرف بصارت کے لفظی معنی تک محدود نہیں، بلکہ فلسفیانہ اور جذباتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
’نیلوفر‘ محبت، دل شکستگی اور ذیشان وکی کی دلکش موسیقی کے امتزاج کے ساتھ ایک ایسا رومانس پیش کرتی ہے جو محض رومانوی نہیں، بلکہ محبت کی پاکیزگی، پچھتاوے اور اضطراب کی کہانی بھی بیان کرتا ہے۔
فلمی شائقین کی ایک بڑی تعداد نیلوفر کی ریلیز پر پرجوش ہے اور وہ سنیما جا کر یہ فلم دیکھنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس کی 9 ارب ڈالر کے اخراجاتی کٹوتی پیکج کی منظوری
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس نے 9 ارب ڈالر مالیت کی اخراجاتی کٹوتی
جولائی
اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی
نومبر
اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کیلئے اس قسم کی حرکت کی جائیگی: وزیر دفاع
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ
نومبر
احساس پروگرام کی کامیابی پر عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح
مئی
عراقی فوجی اڈوں اور مراکز پر حملوں کا ذمہ دار امریکہ
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: المعلومہ کے مطابق عراقی سلامتی کے امور کے ماہر سعید البدری
مئی
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک
دسمبر
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش
دسمبر