فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کسی بھی ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ متعدد وجوہات کی وجہ سے تباہ ہوئی۔

بابر علی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے پرانے اور جدید دور کے فنکاروں کے حوالے سے بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ نئے اداکار بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ماضی میں فلم انڈسٹری کی سیاست، دوستیوں اور گروپ بندی سمیت اپنی فلموں پر بھی بات کی۔

بابر علی نے اپنی فلم ’جیوا‘ کو کیریئر کا اہم ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلم کے بعد ان کا کیریئر بدلا اور بڑھا۔

فلم انڈسٹری کے ذوال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید نور، شان، سعود اور ریمبو ان کے اچھے ساتھی رہے ہیں، ان سب کا اچھا کام رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکار سعود کے بیان کو نہیں سنا جس میں انہوں نے شان اور سید نور کو فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ان کے مطابق اگر سعود نے ایسا کچھ کہا ہے تو انہوں نے اپنے تجربے اور سوچ کے مطابق کہا ہوگا اور ان کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے لیکن وہ ذاتی طور پر فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کسی ایک یا چند افراد کو نہیں سمجھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری متعدد وجوہات کی وجہ سے تباہ ہوئی، کسی ایک شخص کے کردار کے باعث انڈسٹری پیچھے نہیں گئی۔

بابر علی کے مطابق ان کا ذاتی خیال ہے کہ اسکرپٹ، پروڈکشن، پبلسٹی اور ٹائمنگ کسی بھی انڈسٹری کی بہتری اور کامیابی کے لیے انتہائی اہم چیزیں رہی ہیں لیکن ہماری انڈسٹری میں ان پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان تمام چیزوں کا خیال رکھ رہے ہوتے تو آج ہم انڈسٹری کی تباہی میں کسی ایک شخص کا نام نہیں لے رہے ہوتے۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ فلم انڈسٹری کو ’گجر‘ کلچر نے بھی تباہ کیا، ان کے مطابق اگر اسکرپٹ، پروڈکشن، پبلسٹی اور ٹائمنگ پر توجہ دی جاتی تو آج انڈسٹری کے حالات مختلف ہوتے۔

مشہور خبریں۔

عراقی میں امریکہ کے غیر اخلاقی منصوبوں کے مقاصد کیا ہیں؟

🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں قومی پیداوار کے دھڑے کے سربراہ ابتسام الہلالی

سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے

ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ

🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:  آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے

پنڈورا دستاویزات کے ذریعہ کچھ عالمی رہنماؤں کی دولت منظرعام پر

🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)

برل کی اسرائیل پر تنقید

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کوآرڈینیٹر جوزپ بوریل نے

صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے

ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟

🗓️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے

ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے