🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں کھلےعام آواز نہ اُٹھانے پر مداحوں کی جانب سے ہونے والی تنقید پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت سے متعلق کھلے عام فلسطینیوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے سے متعلق گزشتہ چند روز سے اداکارہ عائزہ خان کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں فلسطین سے متعلق آواز اٹھانے کے حوالے سے سوال لکھا تھا کہ ’آپ پوسٹ کیوں نہیں کررہیں؟
جس پر اداکارہ پر جواب میں لکھا کہ ’فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرنا، روزانہ سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے سے بہتر ہے۔‘
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے فالوورز کو ہدایت کی کہ ’وہ بھی دعا کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر الزام تراشی یا ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے سے گریز کریں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم سب کے بچے اور چاہنے والے ہیں اور ہم سب اس غم (فلسطینیوں پر ظلم) کو محسوس کرسکتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں لیکن مجھے اللہ پر بھروسہ ہے کہ وہ جلد انصاف کرے گا، آمین۔‘
تاہم بعدازاں اداکارہ نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔
اسی پوسٹ کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اس تعلق کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے‘۔
غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر متعدد اداکار بالخصوص اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان، ماہرہ خان اور صبا قمر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اسی دوران مایا علی نے بھی فلسطینیوں کے حق میں انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی دہائیوں تک فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا تھا، حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں، حال ہی میں اسرائیل نے ہسپتال، اسکول، پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے تھے جن میں درجنوں بچوں سمیت کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس
مارچ
صیہونی انتخابات؛خونی ووٹوں سے جنگ تک،کارٹون
🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے کارٹونز کی زبان میں صیہونی حکومت کی
نومبر
بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جن کا میڈیا کی جانب سے مختلف
جون
ہتھیاروں کی بھیک مانگنے زیلنسکی پہنچنے جرمنی
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اٹلی کا دورہ ختم کرنے کے
مئی
صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش
🗓️ 20 جون 2024پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے
جون
صیہونی حکومت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کی ایک شرط کو مسترد کیا
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب میں یورینیم
جون
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے بیان کی حیثیت؛نامور امریکی صحافی کی زبانی
🗓️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ممتاز امریکی صحافی اور خارجہ پالیسی کی ماہر نے ایران
اپریل