ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اگلے 10 سال کا منصوبہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید وہ ہمیشہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر میں پروڈیوسر ہوں، تو مجھے منافع کا ایک فیصد مل رہا ہے، یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ میں ان لوگوں میں سے کیوں نہیں بن سکتی جو تخلیقی پیداوار کے عمل کا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک کامیاب اداکار ہونے کے بعد پروڈیوسر بننے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں پروڈیوسر ہوں، تو مجھے منافع کا ایک فیصد مل رہا ہے، یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’میرے لیے، یہ پیسے کے بارے میں نہیں ہے، یہ دراصل اس بارے میں ہے کہ اگر میں کسی خاص مقام پر پہنچی ہوں جہاں مجھے لگتا ہے کہ میں نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’تو مجھے احساس ہے، میں ان لوگوں میں سے کیوں نہیں بن سکتی جو تخلیقی پیداوار کے عمل کا حصہ ہیں، کسی پروجیکٹ کو تخلیقی طور پر اکٹھا کرنا، ہدایت کار یا مصنف کا ہاتھ تھامنا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہو سکتا ہے میں ہمیشہ فلم میں اداکاری نہ کروں، اگر آپ مجھ سے میرے اگلے 10 سال کا منصوبہ پوچھیں تو یہ میرا پروڈکشن ہاؤس بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اُن کی شادی اُن کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے ہوچکی ہے۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو اس وقت آفیشل بنایا جب وہ 2018ء میں سونم کپور کی شادی کے استقبالیہ میں بطورِ جوڑی شریک ہوئے۔ تب سے، انہیں تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ برس یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال اپریل میں شادی کریں گے۔