عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے ملک سمیت دنیا بھر کے نئے اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو مواقع فراہم کرنے کا میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا۔

اداکار نے سال 2024 کے اختتام پر ’بارڈر لیس ورلڈ‘ پروگرام کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے پروگرام کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا۔

عاطف اسلم کی جانب سے شروع کیے گئے گلوبل میوزیکل پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ کی افتتاحی تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 3 جنوری کو ہوئی، جس میں متعدد شوبز و میوزیکل شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران عاطف اسلم نے ’بارڈر لیس ورلڈ‘ پروگرام کے تحت جاری کیے گئے اپنے پہلے گانے ’پیراں‘ پر بھی پرفارمنس کی۔

گلوکار نے ’پیراں‘ کو اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کردیا، جس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے جب کہ شاعری بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

’بارڈر لیس ورلڈ‘ کو متعارف کرانے کے حوالے سے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت دنیا بھر کے نئے اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے گانوں کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار ’بارڈر لیس ورلڈ‘ کا پہلا سیزن متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر پروگرام کو زیادہ سے زیادہ ممالک اور فنکاروں تک پہنچایا جائے گا جب کہ دوسرے سیزن اور اگلے مرحلے میں دنیا بھر کے گلوکاروں کے گانوں کو متعارف کرایاجائے گا۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں موسیقی کی کوئی سرحد یا ملک نہیں ہوتا، اس لیے انہوں نے پروگرام کا نام بھی سرحدوں کے بغیر والی دنیا رکھا ہے اور پروگرام کےتحت دنیا بھر کے گلوکار ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’بارڈر لیس ورلڈ‘ کے پہلے سیزن میں عاطف اسلم کے علاوہ دیگر کون سے فنکاروں کے گانے ریلیز کیے جائیں گے اور اس کا دوسرا سیزن کب پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے: وزیر خارجہ

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈاون پر لگائی روک

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےوزیرا اعظم

اسرائیلی کنیسٹ کے رکن کا "فلسطینی ریاست” کے قیام کا مطالبہ

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: "قبضے کے 58 سال” کے موقع پر منعقدہ حیفہ مظاہرے

سائنوفارم ختم ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں: فیصل سلطان

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے

بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر اعظم سواتی کےخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

?️ 19 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک 

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان

82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس

صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے