ضروری نہیں کہ ہر شخص میرے بارے میں اچھی بات کرے، فواد خان کا تنقید پر ردعمل

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں اپنی شمولیت پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور ضروری نہیں کہ ہر شخص ان کے بارے میں اچھی بات کرے۔

فواد خان نے حال ہی میں نکتا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ہم نے کافی عرصے کے بعد دوبارہ کام کیا اور اس دوران ہم دونوں کافی سمجھدار ہو گئے ہیں کیونکہ اس دوران ہم دیگر پروجیکٹس کا حصہ تھے۔

ان کے مطابق یہ تجربات فلم ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ کے دوران کافی مددگار ثابت ہوئے اور دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بنیاد مضبوط ہوئی، جس کی وجہ سے یہ تجربہ خوشگوار رہا۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے فلم ’نیلوفر‘ کی پیشکش بہروز سبزواری اور عتیقہ اوڈھو کو کرتے وقت کہا تھا کہ وہ دونوں اس فلم کے لیے بہت بڑے ہیں، لیکن اگر وہ اس کا حصہ بن گئے تو اس فلم کو چار چاند لگ جائیں گے۔

ان دنوں فواد خان ملک کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز پینل کا حصہ ہیں، اس حوالے سے مختلف حلقوں میں کافی باتیں ہو رہی ہیں، کچھ کی جانب سے فواد خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ بعض کی جانب سے ان کے حق میں بات کی جا رہی ہے۔

فواد خان نے اس بارے میں کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ صرف اداکاری ہی کرتے ہیں اور انہیں گلوکاری نہیں آتی تو یہ ان کی رائے ہے اور ہر کسی کو آزادی رائے کا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں کسی کو دوسرے شخص کی کوئی چیز اچھی بھی لگ سکتی ہے اور کوئی چیز بری بھی، یہ ہر کسی کی ذاتی رائے ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران پاکستان فوجی اور سیکورٹی تعاون کا ایک نیا باب

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: ایران نے حالیہ برسوں میں چین اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک

نیتن یاہو کی کابینہ اپنی بقا کے لیے جنگ کو ضروری سمجھتی ہے: اسلامی جہاد

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی

صدر مملکت نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں

?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی

غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک

ایک شامی پارٹی: جولانی نے اپنی حکمرانی کی ضمانت کے لیے شام کی زمین اسرائیل کو بیچ دی

?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: سیریئن لبریشن پارٹی کے کوآرڈینیٹر نے اس بات پر زور

امریکہ جنگ کے ہتھیاروں میں ڈوب رہا ہے: بائیڈن

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    پنسلوانیا کی ولکس یونیورسٹی میں ایک تقریر میں، امریکی

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: غزہ معاہدہ دو ہفتوں میں ممکن ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے