?️
کراچی (سچ خبریں)معروف اداکار و میزبان متھیرا نے سوال کیا ہے کہ شوہر کے ساتھ بادشاہ جیسا سلوک کرنا درست ہے یا نہیں؟ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بہت سے مرد ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ اُن کی بیوی اُنہیں بادشاہ کی طرح رکھیں لیکن وہ اپنی بیوی کو ملکہ جیسا مقام دینا بھول جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں متھیرا نے صارفین سے ایک اہم سوال کیا۔متھیرا نے لکھا کہ ’آپ اپنے شوہر کے ساتھ بادشاہ والا سلوک کریں تو وہ بھی آپ کو اپنی ملکہ کی طرح رکھے گا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اس پیغام کے ساتھ دو آپشن ’صحیح یا غلط‘ رکھے اور صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے اُنہیں کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنے کا کہا۔متھیرا نے مزید لکھا کہ ’بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بہت سے مرد ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ اُن کی بیوی اُنہیں بادشاہ کی طرح رکھیں لیکن وہ اپنی بیوی کو ملکہ جیسا مقام دینا بھول جاتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔
صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناتے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔ماڈل کے اس بیان پر جہاں اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد ملی تو وہیں کئی شوبز ستاروں نے صدف کنول پر خوب تنقید بھی کی۔


مشہور خبریں۔
ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن
جون
فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس
مئی
اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی گئیں
?️ 29 اگست 2025اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی
اگست
پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری
?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم ’منی
فروری
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ 21 سالہ میجر
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں غیر معمولی نفسیاتی بحران
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سرکاری حلقوں نے مقبوضہ علاقوں میں غزہ
فروری
عراق کی مزاحمتی قوتوں نے ایلات کی بندرگاہ پر ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں
جون