🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں اور ٹرولنگ پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا چینلز پر برس پڑیں۔
انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شئیر کرتےہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر کے بعد صبح سے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے۔‘
انہوں نے میڈیا چینلز سے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد مجھے ڈھیروں فون کالز آنا شروع ہوگئیں جس پر مجھے شدید غصہ ہے، میڈیا چینلجز مجھے فون کیوں کررہے ہیں؟
انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں شعیب کے ساتھ اسکول میں پڑھتی تھی؟ کیا وہ میرا کلاس فیلو تھا؟ کیا ثنا جاوید میرے ساتھ بچپن میں کھیلتی تھی؟ کیا میں ان کی فیملی کا حصہ ہوں؟ کسی کی نجی زندگی مٰں بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ میں بے وقوف سوالوں کا کیوں جواب دوں؟ ان باتوں پر مجھے شدید غصہ ہے، خدا کا خوف ہے یا نہیں؟ دونوں کی شادی ہوگئی، اچھی بات ہے، خوش رہیں، میں اور آپ کون ہوتے ہیں کسی کی نجی زندگی کے بارے میں سوال کرنے والے؟
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایک طرف اداکار طلعت حسین علیل ہیں، دنیا کے حالات خراب ہیں، ملک میں الیکشن نہیں ہورہے، لیکن میڈیا چینلز کو صرف یہی کام ہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید سے کیسے شادی کرلی، اس کی پہلی شادی کیسے ختم ہوئی وغیرہ وغیرہ۔
بشریٰ انصاف نے کہا کہ اللہ کی طرف سب سے زیادہ کوڑے سوشل میڈیا والوں کو پڑیں گے جو سنسنی خیز خبروں کے لیے لوگوں کی زندگی میں دخل اندازی کرتے ہیں،۔
اداکارہ نے آخر میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے لیکن دونوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا سے بچیں جو ان کے خلاف فضول باتیں کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کرکے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’الحمد للہ‘۔
دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
مشہور خبریں۔
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
🗓️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
صیہونی جاسوس کمپنیوں میں سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:سعودی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکام نےصیہونیوں
اگست
پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی
🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کا حصول
اکتوبر
ووٹ کی عزت کے نمائندے پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، بلاول
🗓️ 18 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
نومبر
ہمارے برعکس فلسطینی فتح کا محسوس کررہے ہیں: صہیونی تجزیہ کار
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے دیان انسٹی ٹیوٹ میں مرکز برائے
جنوری
غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے
اکتوبر
یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے افرادکو خوشخبری سنا دی
🗓️ 3 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بیرون جانے والے افراد
جولائی