?️
کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ ’گوچی‘ کی ویڈیو سیریز جاری کردی۔
شرمین عبید چنائے نے فیشن برانڈ کی خواتین کو خودمختار بنانے کی عالمی مہم ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز پر مبنی سیریز کی ہدایت کاری کی ہے، جس کا آغاز یکم جون سے ہوگیا اور سیریز کی چند مختصر ویڈیوز بھی جاری کردی گئیں۔
’گوچی چائم‘ سے قبل شرمین عبید چنائے نے گزشتہ برس امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی ہدایات بھی دی تھیں جب کہ وہ جلد ہی شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ کی سیریز کی ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی۔
علاوہ ازیں شرمین عبید چنائے امریکا سمیت دیگر ممالک کے متعدد عالمی منصوبوں میں بھی کام کر رہی ہیں اور وہ متعدد دستاویزی فلموں، خصوصی ویڈیوز اور ویب سیریز کی ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز سائنس فکشن ہولی وڈ فلموں کے علاوہ دیگر منصوبوں کی ہدایت کاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔
’گوچی چائم‘ کے حوالے سے شرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی مہم کے لیے 35 ویڈٰوز کی سیریز بنا رہی ہیں۔
وہ جن شخصیات کی ویڈیوز بنائیں گی ان میں سلمیٰ ہائیک، جولیا رابرٹ، جولیا گارنر، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سیرینا ولیمز اور جان لیجنڈ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
مجموعی طور پر شرمین عبید چنائے ’گوچی چائم‘ کے لیے 35 ویڈیوز اور مختصر دستاویزی فلمیں بنائیں گی، جنہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلیز کیا جائے گا اور مذکورہ مہم کے آغاز یکم جون سے ہوچکا۔
شرمین عبید چنائے کے علاوہ گوچی کی جانب سے بھی سیریز کی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں اور عالمی فیشن برانڈ نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ’گوچی چائم‘ نامی مہم کو 10 سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس مہم کا مقصد دنیا بھر کی خواتین اور ٹرانس جینڈرز کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔
مذکورہ مہم کے تحت اب تک گوچی کروڑوں ڈالر کا فنڈ جمع کر چکا ہے اور مہم کے تحت دنیا کے 90 ممالک میں لاکھوں خواتین اور بچیوں کو 500 سے زائد مختلف منصوبوں کے تحت مالی و فنی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات متوقع
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی
جنوری
عالمی بینک نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، شیریٰ رحمٰن
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا
جنوری
ٹرمپ نے بائیڈن کا مذاق اڑایا
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 3000
جولائی
ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی
نومبر
وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے
مارچ
کورونا کی خطرناک صورتحال پر بالی ووڈ اداکار بھارت چھوڑنے پر مجبور
?️ 24 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ
اپریل
مبینہ انتخابی دھاندلی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ
فروری