🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروا دیا انہوں نے ان کی یادگار ویڈیو شیئر کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں۔
سوارا بھاسکر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں موبائل فون میں لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کا ایک گیت سُنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں انتہا پسند بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن کے دل نفرتوں سے بھرے ہوئے ہیں، وہ کبھی اس سرزمین کی خوبصورتی، ہماری مشترکہ تاریخ کے اثر کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں اور یہی ہمارا خوبصورت ماضی ہے۔‘سوارا بھاسکر کے اس ٹوئٹ پر بھارتیوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کی قوالیوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔
عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔
مشہور خبریں۔
چین غزہ جنگ بندی کے لیے کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے متوقع زمینی حملے
اکتوبر
یوکرین میں 2014 میں حکومت کی تبدیلی ایک بغاوت تھی: ایلون مسک
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے یوکرین میں
فروری
عالمی بینک کا افغانستان کو1ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کے
مارچ
آڈیو لیکس معاملہ: نجی شخصیات کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کیا
جون
پاک ۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید توسیع ممکن نہیں، ایران
🗓️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے متنبہ کیا ہے کہ پاک ۔
ستمبر
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
Jack Ma confirmed as Chinese communist party member
🗓️ 8 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
2025 میں جمہوریہ آذربائیجان کے آئین میں تبدیلی کا امکان
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے 2025 کو آئین
جنوری