?️
کراچی (سچ خبریں) اداکار دانیال ظفر کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان ابھی کم عمر ہیں جب تین سے چار سال بعد وہ سنجیدہ شخص بن جائیں گی تو تب وہ ان کے ساتھ کام کریں گے دانیال ظفر اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب اسپورٹس سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کے مرکزی اداکار ہیں۔
گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی اور چند سال سے گلوکاری میں سروں کے جادو بکھیرنے والے دانیال ظفر جلد ہی پہلی مرتبہ ویب سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔بارہواں کھلاڑی‘ میں دانیال ظفر کے علاوہ سوشل میڈیا اسٹار کنزا ہاشمی، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز (Soul Fry Films) کے بینر تلے مقامی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی (tapmad.tv) پر ریلیز کیا جائے گا۔رواں برس فروری میں ویب سیریز کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی کرکٹ شائقین کو بھی بہت پسند آئے گی۔
بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ’شاہد‘ اور ’موٹر سائیکل گرل‘ جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار عدنان سرور نے دی ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم سیریز کی ریلیز سے قبل دانیال ظفر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سیریز کی پروڈیوسر ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر دلچسپ جوابات دیے۔
دانیال ظفر نے انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت عمر کے حساب سے اگر انہیں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا تو اداکارہ کو ان کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔دانیال ظفر نے ماہرہ خان کے حوالے سے بڑی بہن کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے اداکارہ سے معذرت بھی کی تاہم ساتھ ہی خود کو کم عمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ سال انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔
دانیال ظفر کے مطابق وہ ابھی لڑکپن کے دور سے گزر رہے ہیں اور تین سے چار سال بعد جب وہ کم عمری سے گزر کر سنجیدہ مرد بن جائیں گے تب وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں گے۔ساتھ ہی دانیال ظفر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ اب بھی وہ ماہرہ خان کے ساتھ بطور ہیرو کام کریں تاہم انہیں معلوم نہیں کہ ایسا کب ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں فرانس کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے غزہ میں
مارچ
پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ
جون
پنجاب کا نیابلدیاتی ایکٹ اگلے چند روز میں منظور ہوجائے گا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
دسمبر
ترکی وزیر خارجہ کا شام کا دورہ اور جولانی سے ملاقات
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دمشق کا دورہ
اگست
صیہونی فوج قابض کابینہ سے کیوں غصہ ہے؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب
دسمبر
وزیر خارجہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا
جون
وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں غربت کے
اکتوبر